اب تک کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کروانا وائرس کے حملہ سے محفوظ رہنے کے لیے انسان کا مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
اب تک وہی لوگ اس وائرس سے محفوظ ہیں جن کا مدافعتی نظام اس وبائی وائرس کے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سب سے اہم جزو اچھی خورات جس میں سب سے بڑا حصہ کچھ مخصوص پھلوں کا ہے۔ آئیے ہم آپکو کچھ ایسے پھلوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا استعمال انسانی قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پپیتا:
اس پھل کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے مگر وٹامن اے، وٹامن سی اور بے شمار معدنیات سے بھرے اس پھل کی تھوڑی سے مقدار ہی انسانی جسم کو درکار وٹامن سی کی روزمرہ مقدار کو پورا کرسکتی ہے۔
ویسے تو یہ پھل کمیاب ہوتا تھا مگر اب یہ پھل سارا سال تمام ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے۔ پپیتے کو دونوں صورتوں میں، کچا اور پکا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5جی کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ
بیریز:
اب تک کی ۲۴ سال کی سب سے بڑی رسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سٹرابیری، رس بیری، بلوبیری اور بلیک بیری میں فلیونائڈ نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے، ساتھ ہی ساتھ ان میں وٹامن سی کی ایک بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسانی مدافعتی نظام کی مضبوطی کا ضامن ہیں۔
کینو:
کینو واحد پھل ہے جس میں وٹامن سی سب سے ذیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اگر یوں کہا جائے کہ کینو وٹامن سی کا مجموعہ ہے تو یہ بات غلط نہ ہوگی۔ کینو وائٹ سیلز پیدا کرتا ہے جو انفیکشن کا مقابلہ کرتے ہیں اور کینو قوت مدافعت کو طاقت بخشتا ہے۔
کیوی:
کیوی میں بھی وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت بڑھانے میں کارآمد ہے، ساتھ ہی اس سے وٹامن ای بھی حاصل ہوتا ہے جو جسم کے ٹی سیل کو بڑھاتا ہے. اس کی مدد سے نظام قوت مدافعت بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خشخاش کے فائدے جو آپ نہیں جانتے
نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔