پہلے پہل دو سموں والے فون آنا شروع ہوئے مگر اس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں تین سموں والے فونز نے دھوم مچا دی اور اب ایپل نے نئے سال کے شروع میں ایک غیر متوقع سرپرائز دیتے ہوئے بغیر سم کے فون کا اعلان کیا، جو فون مینوفیکچرنگ کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب ثابت ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق، ایپل کے آئی فون پر بغیر سم پورٹ کے کام کرنے کی افواہ ہے، یعنی کسی بھی سم ڈالے بغیر کال ممکن ہوگی۔

یہ ممکن ہے کہ ایپل سم فری آئی فون 15 پرو کو صرف مخصوص مارکیٹوں میں جاری کرے گا، جہاں eSIM ٹیکنالوجی پہلے سے موجود ہے، اور اس لیے کمپنی آئی فون 15 پرو کو سب سے پہلے امریکہ میں سم کارڈ سلاٹ کے بغیر لانچ کر سکتی ہے۔

آئی فون 15 ایسا پہلا آئی فون ماڈل بھی بن سکتا ہے جسے بغیر کسی فزیکل سم کارڈ سلاٹ کے بھیجا جائے گا، اور یہ افواہ “اندرونی ذرائع” پر مبنی بتائی جاتی ہے۔

Share: