ٹوئٹر نے یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر صرف iOS آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے وہ کسی بھی تصویر، ویڈیو یا ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ویڈیوز بنا سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق جب کوئی صارف کسی بھی ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتا ہے تو اسے تین آپشنز پیش کیے جائیں گے، جن میں سے 2 پرانے ہوں گے (ریٹویٹ، کوٹ ریٹویٹ) اور تیسرے کو ردعمل کے ساتھ Quote Tweet کہا جائے گا۔
جب کوئی صارف کوئی ٹویٹ منتخب کر کے ویڈیو بناتا ہے تو اس پر ٹویٹ نظر آئے گی۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ جواب دینے کے لیے ویڈیو کو لائیو شیئر کرنا ضروری ہے۔ ٹوئٹر پروڈکٹ آفیسر سیم ہوویسن نے بھی صارفین کو سمجھنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ مستقبل میں صارف کو کسی بھی ٹویٹ کا جواب دینے کا بہترین موقع ملے گا۔
- ٹویٹر نے بھی آڈیو اور ویڈیو کال شروع کردی
- کچا آم (کیری)٬ جتنا سستا اتنے ہی قیمتی فوائد
- بجلی کے بل میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان طریقے مددگار ثابت ہوں گے
ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ اس فیچر کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کب پیش کیا جائے گا۔