بی ایم ڈبلیو نے جرمنی میں ایک ایسی کار کا پیش کی ہے جو ای-انک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رنگ بدلتی ہے۔ اس کار کا ماڈل CES 2022 ہے۔
اس گاڑی میں ترمیم اور جانچ کی جا رہی ہے اس میں معیاری دھاتی پلیٹوں کی بجائے ای-انک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ وہی ٹیکنالوجی جس کا استعمال ایمیزون کے مقبول کنڈل ای-ریڈر میں ہے اور اسے فوری طور پر رنگ تبدیل کرنے کے طریقے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
بی ایم ڈبلیو نے اس کار میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، جو عام طور پر ای ریڈرز میں پائی جاتی ہے، تاکہ کار کے بیرونی حصے کو مختلف قسم کے سرمئی اور سفید نمونوں میں تبدیل کیا جا سکے۔
بی ایم ڈبلیو اپنی یہ پہلی آل الیکٹرک SUV مارچ میں پری آرڈر کرنے والے صارفین تک پہنچنا شروع کرنے والی ہے۔
کار کے رنگوں کو اسمارٹ فونز پر ایک ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن مستقبل میں ان تبدیلیوں کو کار کے ڈیش بورڈ پر ایک بٹن یا شاید ہاتھ کے اشاروں سے بھی کنٹرول کیا جائے گا۔