اتوار کے روز، ٹروتھ سوشل کو امریکی صارفین کے لیے ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب کر دیا گیا تھا جہاں سے وہ پری آرڈر کر سکتے تھے، لیکن حکام نے کہا کہ یہ ایپ پیر سے عام لوگوں کے لیے دستیاب ہو گی۔

جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم مرحلہ وار لانچ کیا جائے گا اور توقع ہے کہ مارچ تک پوری دنیا میں دستیاب ہو جائے گی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹروتھ اسپیشل کے ایک اہلکار نے صارف کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم فی الحال اسے 21 فروری سے ایپل ایپ اسٹور پر جاری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایم ٹی جی کے ایگزیکٹو ڈیون نونس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ہم اسے رواں ہفتے ایپل ایپ اسٹور پر لانچ کریں گے۔ یہ ایک بہت اچھا قدم ہوگا کیونکہ ہمارے پلیٹ فارم پر بہت سارے لوگ ہوں گے۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے مبینہ طور پر اس منصوبے کے لیے 1.25 بلین ڈالر مختص کیے ہیں، جسے وہ دوسرے قدامت پسند سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔

Share: