بعض تجزیہ نگار اسے ایمیزون کنڈل کا حریف قرار دے رہے ہیں کیونکہ اب ہواوے نے بہت زیادہ انتظار کرانے کے بعد “میٹ پیڈ پیپر”کے نام سے اپنا ای ریڈر پیش کردیا ہے۔

اس میں ایک اسٹائلس پنسل بھی شامل ہے اور اسکرین کا رقبہ دس پوائنٹ تین انچ ہے۔ تاہم ماہرین نے کمپنی کی پہلی ایجاد کو ای روایتی کنڈل سے مماثلت قرار دیا ہے۔ لیکن اسٹائلز کی بدولت آپ اس پر نوٹ لے سکتے ہیں، ڈرا کر سکتے ہیں۔

اس کے اندر ایک مائکروفون ہے جو آپ کو صوتی نوٹ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایک ٹیبلیٹ کی طرح لگتا ہے، لیکن اس نے ای-انک کو بہتر بنایا ہے اور ڈسپلے پر اصلی تحریر کی طرح لگتا ہے۔ ہواوے نے کہا ہے کہ میٹا پیڈ پیپر دراصل کمپنی کے اپنے بک سٹور سے منسلک ہے، جس میں اس وقت 20 لاکھ سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے USB کے ذریعے بہت تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔

اپنی تمام تر اختیارات کے باوجود اسے ای ریڈر کہا جائے گا جو سنجیدہ کتاب کے شائقین کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ 4 جی بی ریم کے ساتھ، بلٹ ان میموری 64 جی بی ہے۔ آپ کی سہولت کے لیے چمک اور کنٹراسٹ کو 32 ڈگری تک رکھا جا سکتا ہے۔

ایک بار چارج ہونے پر، اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم چار ہفتوں تک ہے اور اس کی تعارفی قیمت 558 ڈالر ہے۔

Share: