سام سنگ کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے 2022 کے آغاز پر فلیگ شپ گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کو متعارف کرنے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں سام سنگ کی جانب سے ایس 21 سیریز کو جنوری ہی میں پیش کیا گیا تھا، تو اس بات کا وقوی امکان ہے کہ ایس 22 کو بھی 2022 کے آغاز ہی میں پیش کیا جائے گا۔

تاہم اب گیلکسی ایس 22، ایس 22 پلس اورایس 22 الٹرا کے ڈیزائن اور فیچر سامنے آگئے ہیں۔ سام سنگ کے یہ تینوں فونز اپنے بہترین فیچر کے بدولت صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں یقیناً کامیاب ہوں گے۔

گیلکسی ایس 22 میں 6.06 انچ، ایس 22 پلس میں 6.55 انچ اور ایس 22 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے موجود ہوگا۔ ایس 22 الٹرا میں حیرت انگیز ایس پین کا آپشن بھی دیا گیا ہے جس طرح گیلکسی نوٹ سیریز میں شامل کیا گیا تھا۔

ایس22 الٹرا ماڈل سام سنگ کے آخری نوٹ ماڈل سے کافی مشابہت رکھتا ہے اور یہ ایس الٹرا سے کافی بڑا بھی ہے۔

سام سنگ کے اس شاہکار فون کے بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے اور پہلے سے بڑی 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

نومبر 2021 ہی میں ان تینوں فونز کی قیمتوں کے بارے میں بھی بتا یا گیا تھا کہ یہ کتنی قیمت میں دستیاب ہوں سکتے ہیں۔ لیک کے مطابق گیلکسی ایس 22 کی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار پاکستانی روپے زائد سے شروع کی جائے گی۔

ایس 22 پلس ایک لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ اس سیریز کے سب بہترین فیچر والے ایس 22 الٹرا کی بات کی جائے تو یہ دو لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں خریدا جا سکے گا۔

یہاں پر ایک بات قابل غور ہے کہ سام سنگ نے اس بار ان تمام فونز کی قیمتوں میں ایس 21 کے نسبتاً 50 سے 100ڈالرز کا اضافہ کیا ہے۔

تاہم ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ان تینوں فونز میں اسٹوریج 256 جی بی ہوگی۔

تینوں فونزمیں پہلے سے بہتر ریفریش ریٹ کے ساتھ امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا، جبکہ 12 جی بی یا اس سے زیادہ جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن بھی موجود ہوگے۔

Share: