2021 میں موبائل صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، اس سال سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کا تعلق سوشل میڈیا سے ہے۔

ایپلی کیشنز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے اعدادوشمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق سال 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹک ہے۔

سال 2021 میں، 586 ملین سے زیادہ نئے صارفین نے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کیا۔ ٹک ٹاک کے بعد سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ انسٹاگرام ہے اور اسے اس سال 566 ملین صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

اس کے علاوہ، میٹا کی ایپس فیس بک اور واٹس ایپ بالترتیب 474 ملین اور 444 ملین ڈاؤن لوڈ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے تنازع کے باعث اس سال ٹیلی گرام کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو 365 ملین ڈاؤن لوڈز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
سنیپ چیٹ 328 ملین ڈاؤن لوڈ کے ساتھ چھٹے اور میسنجر 322 ملین ڈاؤن لوڈ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ زوم 309 ملین ڈاؤن لوڈز کے ساتھ آٹھویں، کیپ کٹ 223 ملین ڈاؤن لوڈز کے ساتھ نویں اور گوگل میٹ 210 ملین ڈاؤن لوڈز کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔

Share: