چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نوبیا گیمنگ موبائل فون بنانے کے حوالے سے مشہور ہے۔
کمپنی نے ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو صرف 10 منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا سستا ترین نیا موبائل فون ہوگا۔
اس کے علاوہ اس فون میں 4 فیچرز ہیں جو اب تک کسی اسمارٹ فون میں نہیں دیکھے گئے۔
نوبیا نے Red Magic 7 اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں 6.8 انچ کا FHD Plus OLED ڈسپلے ہوگا۔
اس کے علاوہ اس فون میں 4 فیچرز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کولنگ سسٹم اور 165 واٹ کا فاسٹ چارجنگ سسٹم شامل ہے۔
اس فون میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 7 ایس او سی شامل ہونے کی امید ہے۔ نوبیا کے Red Magic 7 سمارٹ فون کی پشت پر 64 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اس سیریز کے کتنے موبائل فونز لانچ کیے جائیں گے۔