چینی ماہر نے ایک سیکنڈ میں آئی فون کا سسٹم ہیک کر لیا اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سکیورٹی کی خرابی کی نشاندہی کی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، چین کے ایک سافٹ وئیر انجینئر نے آئی فون 13 پرو کا سسٹم ایک سیکنڈ میں ہیک کر لیا اور کچا چٹھا کھول دیا۔
نوجوان نے آئی فون کے سسٹم تک رسائی حاصل کی اور فون بک سمیت دیگر ڈیٹا میں باآسانی داخل بھی ہوا۔ واضح رہے کہ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا آپریٹنگ سسٹم سب سے زیادہ محفوظ ہے اور وہ ہر صورت صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
نوجوان نے کہا کہ آئی فون 13 پرو میں سیکیورٹی کی بڑی خرابی ہے ، جس کا فائدہ ہیکرز صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔
اس نوجوان نے کہا کہ اس سیکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ہیکرز بغیر کسی مشکل کے صارف کی تصاویر ، گیلری اور تمام ایپس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔