کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ چین سے شروع ہونے والا یہ وائرس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس کا شکار ناصرف بڑی عمر کے افراد بلکہ اب بچوں میں بھی یہ وائرس پھیل رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے ریسرچ کے بعد اندازہ لگایا کہ جان لیوا وائرس اب بچوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے تاہم چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اب تک 15 سال سے کم عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متعلق چند بنیادی سوالات اور ان کے جواب
برطانیہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے تحقیق کی جس کے بعد ایسی 6 علامات سامنے آئی ہیں جو اگر کسی بچے میں پائے گئے تو ممکن ہے وہ بچہ اس وائرس کا شکار ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کی مکمل اپ ڈیٹ اور تمام لائیو اعدادوشمار
ان چھ علامات میں غیرمعمولی بخار ہونا، شدید نزلہ، سانس لینے میں دشواری کا سامنا، مسلسل کھانسی کے ساتھ ساتھ گلے میں سوجن اور الٹیوں کے علاوہ پیچش کا لگ جانا شامل ہیں۔