فی الحال یہ تجرباتی فیچر پریمیم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جو حیران کن نہیں ہے کیونکہ سبسکرائبرز کو پہلے ہی موبائل ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

ویب ورژن میں یہ ڈاؤنلوڈ بٹن ویڈیو کھولتے وقت شیئر آپشن کے ساتھ دستیاب ہوگا ، جبکہ براؤزنگ کے دوران اسے تین ڈاٹ مینو میں دریافت کیا جائے گا۔

جب کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے تو اسے آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ کیا جائے گا۔ ان ویڈیوز کو 144p سے 1080p ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔

بظاہر کوئی بھی ویڈیو اس فیچر سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے جو کہ دستیاب اسٹوریج پر منحصر ہوگی۔

یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا یا اسے سرکاری طور پر کب متعارف کرایا جائے گا۔

Share: