جب ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے کر دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ڈومین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا تبھی کچھ عرصہ بعد یہ چینی ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم زیادہ دیر تک اس درجہ کو برقرار نہیں رکھ سکا اور گوگل دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر آگیا۔ لیکن اگست کے بعد، ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈومین بن گیا اور اب تک گوگل اسے شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
کلاوڈ فلئیر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2021 میں، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈومین ٹک ٹاک ہے، نہ کہ گوگل۔
جب 2020 میں گوگل ناقابل شکست ٹاپ ڈومین تھا اس وقت ٹک ٹاک 7 نمبر پر سرفہرست تھا۔ تاہم، 2021 میں بازی پلٹی اور ٹک ٹاک پہلے نمبر پر آگیا۔
کلاوڈ فلئیر کے مطابق، یہ 2021 میں دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ڈومینز ہیں:
- TikTok.com ٹک ٹاک
- Google.com گوگل
- Facebook.com فیس بک
- Microsoft.com مائیکروسافٹ
- Apple.com ایپل
- Amazon.com ایمازون
- Netflix.com نیٹفلکس
- YouTube.com یوٹیوب
- Twitter.com ٹویٹر
- WhatsApp.com واٹس ایپ