ناسا کے مریخ کے مشن نے زمین پر کچھ ایسی تصاویر بھیجی ہیں جو مریخ پر بہنے والے مائع پانی کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ناسا کے مارس ایکسپلوریشن روور کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں چٹانوں کی ایک تہہ کی تصاویر بھی شامل ہیں جو پتھریلی آبی گزرگاہوں میں پائی جاتی ہیں۔ یہ چٹانیں مریخ پر Jezero Crater میں پائی گئی ہیں۔

ماہرین اس نئی دریافت کو ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں جس سے مریخ پر زندگی کے مفروضے کو تقویت ملی ہے۔ مریخ کی سطح کی یہ تازہ ترین تصاویر ناسا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں اور دنیا کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ مریخ پر مائع پانی کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ناسا کا خلائی جہاز اس مشن کے لیے 18 فروری کو مریخ کی سطح پر اترا تھا اور تب سے یہ مریخ کے گرد چکر لگا رہا ہے اور ناسا کے ماہرین اس کے ذریعے مریخ کی سطح کی تصاویر حاصل کر رہے ہیں۔

اس مشن کا مقصد مریخ کی سطح سے ایسے نمونے اکٹھے کرنا ہے جن سے مریخ پر قدیم زمانے میں زندگی کی موجودگی کا پتہ لگانے اور مریخ کے ارتقا کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔

Share: