آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اب ماہر امراض چشم نے ایسی وجہ بتا دی ہے جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔

دی سن کے مطابق ماہر ڈاکٹر روشنی پٹیل کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ نمک کھانے سے آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ سکتے ہیں جسے کھانے میں نمک کی مقدار کم کر کے کم کیا جا سکتا ہے۔

روشنی پٹیل نے کہا، “زیادہ نمک جسم میں سیال کو برقرار رکھنے کا خطرہ بڑھاتا ہے اور عام طور پر یہ سیال آنکھوں کے نیچے جمع ہو جاتا ہے جس سے اس جگہ پر جلد کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کم کر دیں۔ خون کی کمی کے شکار افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں آئرن سے بھرپور غذائیں شامل کریں کیونکہ یہ ٹشوز تک آکسیجن پہنچانے میں مدد کرتا ہے جس سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ “

Share: