سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی بحالی سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے۔ ٹک ٹاک پر پابندی 20 جولائی 2021 کو لگائی گئی تھی۔ ٹک ٹاک کی بحالی کے بعد پی ٹی اے اس کے مواد کی نگرانی جاری رکھے گا۔ ٹی اے کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ غیر اخلاقی مواد کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو عدالتی حکم پر بند کیا گیا تھا۔