کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے ماہرین اس کا علاج ڈھونڈنے اور ٹیسٹ کرنے کے نئے آسان اور سستے طریقے دیافت کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک حیران کن پیشرفت سامنے آنے والی ہے۔

کارنیج میلن یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے محققین کی ایک ٹیم نے ایک ایسی ایپ کا ابتدائی ورژن جاری کیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ آپ کی آواز کا تجزیہ کر کے یہ ایپ بتائے گی کہ آپ کو COVID-19 ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس سے بچنے کیلیے یہ پھل کھائیں

پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارنیگی میلون، جو کہ گریجویٹ طالب علم ہیں، نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ، “میں نے سستے ، تیز ترین تشخیصی آلات کے لئے بہت مقابلہ دیکھا ہے۔ مگر اس وائرس کی تشخیص کے لیے اس سے سستا کیا ہوگا کہ آپ اپنے موبائل کو استعمال کرتے ہوئے صرف اپنی آواز ریکارڈ کریں۔”

پوری دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کا سامنا ہے اور ایسے وقت میں اس ایپ کا سامنے آنا بہت بڑا دعوی اور معجزہ ہے۔ اسی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے ایک اور ماہر سٹرائنر کا خیال ہے کہ ٹیم کا الگورتھم اگرچہ یہ ابھی اتنا پختہ نہیں اور تجرباتی مراحل میں ہے مگر وائرس کے پھیلاؤ سے باخبر رہنے کے لئے ایک قیمتی ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی حامل ہے جو انسانی آوازوں کو سن کر پہچان کرے گی کہ کون سی آواز وائرس سے متاثرہ شخص کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن لوگوں کے سانس کے پیٹرن اور آواز کے زیروبم کا تجزیہ کرے گی جو کورونا کے مریضوں میں مختلف ہوتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن تاحال تیاری کے مراحل میں ہے اور فی الوقت اس کی ایف ڈی اے یا سی ڈی سی سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ تیار ہونے کے بعد وہ اس کی منظوری کے لیے درخواست دیں گے۔

Share: