اگر آپ کے پاس آئی فون 13 پرو ہے تو اطمینان رکھیں کہ یہ فون پائیداری میں نوکیا 3310 سے بھی بہت اچھا ہے۔

ٹیکنالوجی کے ایک یوٹیوب چینل ٹیک ریکس نے آئی فون 13 پرو اور نوکیا 3310 کے درمیان ڈراپ ٹیسٹ کیا، جس میں حیرت انگیز طور پر سب سے مضبوط سمجھے جانے والا نوکیا 3310 کئی حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

ڈراپ ٹیسٹ میں موبائل فونز کو کسی اونچی جگہ سے زمین کی طرف پھینکا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سب سے پہلے نوکیا 3310 کو 20ویں منزل سے پھینکا گیا جو سیڑھیوں کے ساتھ لگی گرل سے ٹکرانے کے بعد کئی ٹکروں میں تقسیم ہوگیا۔ نوکیا 3310 کی بیٹری، بورڈ، کی پیڈ اور کیس الگ ہوگئے۔

اسکے برعکس، آٗئی فون 13 پرو کو جب پھینکا گیا تو یہ سیڑھیوں کے ساتھ لگی گرل سے تین مرتبہ ٹکرایا جس کے باعث فون کا پچھلا حصہ ٹوٹ گیا لیکن حیرت انگیز طور پر سامنے کی اسکرین کو صرف دائیں طرف سے تھوڑا نقصان پہنچا۔

گرنے کے بعد آئی فون 13 پرو کو چیک کیا گیا تاہم اسکی ٹچ اسکرین اور کیمرہ مکمل درست کام کر رہے تھے۔ ویڈیو میں نوکیا 3310 کو دوبارہ جوڑ کر نئی دکھایا گیا جس پر یہ کہنا مشکل ہے کہ نوکیا 3310 خراب ہوگیا۔

Share: