ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا جسم خود سے فیٹی ایسڈ نہیں بنا سکتا لیکن ہمیں اس کے لیے مختلف غذائیں بشمول گری دار میوے اور مچھلی کھانی پڑتی ہے۔ بہت سے لوگ جو مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے مچھلی کے تیل کے کیپسول کھا کر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے کے بہت سے فوائد ہیں کیونکہ یہ جسم میں سوجن کو کم کرتا ہے اور جلد کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کے کیپسول دل کی صحت کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہونا:
یورپی ہارٹ جرنل کے مطابق ، اگرچہ لوگ دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مچھلی کے تیل کے کیپسول کھاتے ہیں لیکن ان کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جیسے ایٹریل فبریلیشن۔
بے ترتیب دل کی دھڑکن کے علاوہ ایٹریل فبریلیشن خون کے جمنے اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کو پہلے سے ہی دل کی بیماری ہے وہ ایٹریل فبریلیشن کا شکار ہونے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں لہذا اگر آپ فش آئل کیپسول لیتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔