سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز روبوٹک ٹڈی تیار کی ہے جس پر کسی کو شک نہیں ہوگا اور اسے جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پٹسبرگ یونیورسٹی کے انجینئرز کیڑے نما روبوٹ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں جو مشکل خطوں تک پہنچنے اور ان کی نگرانی کرنے کے قابل ہیں۔

اسی یونیورسٹی کے طلبہ نے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں ایک مشین جاسوس ٹڈی تیار کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اسے کئی اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

صنعتی انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے طالب علم کے طور پر اس منصوبے کی قیادت کرنے والے جونفینگ گاؤ نے کہا، “ان روبوٹس کو امیجنگ یا ماحولیاتی تشخیص، پانی کے نمونے لینے، یا ساختی تشخیص کے لیے محدود علاقوں تک رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔” ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ جاسوس ٹڈی پولیمر کے ذریعے بنائی گئی ہے جسے چند گھنٹوں میں بجلی سے چارج کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کا کنکشن 10 ایم ایم ہے۔

Share: