موٹو جی 51

موٹرولا کمپنی کی جانب سے ایک نیا اور سستا 5 جی فون متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام موٹو جی 51 ہے۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ موٹو جی 51 میں 6.8 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 480 پلس پراسیسر موجود ہے جو اسنیپ ڈراگون 480 کا کچھ بہتر ورژن ہے اور اس سے لیس فونز میں 8 جی بی تک ریم شامل کی جاسکتی ہے۔

فون کے فرنٹ میں پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا 13 میگا پکسل کیمرہ ہے، جب کہ پچھلے حصے میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

فون میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہے جس میں 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ ہے۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ بیک پر فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے۔

اس ڈوئل سم فون میں 5 جی کے ساتھ ساتھ وائی فائی 5، بلیو ٹوتھ 5.2، جی پی ایس، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک جیسی خصوصیات بھی ہیں۔

اس فون کی قیمت 235 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے مگر دستیابی کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

Faria Fatima

میرا نام فارینہ فاطمہ ہے۔ مجھے سائنس، موبائل کے بارے جاننا، صحت کے متعلق لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ میں آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر رکھون گی اور آپ کے لیے نت نئے مضامین لکھوں گی۔ کیونکہ مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔ اگر میرے مضمون میں کوئی غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو براہ کرم آگاہ اور درگزر کیجئے گا۔ اور اگر میرا لکھا مضمون آپ کو اچھا لگے تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ اُن کے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔۔۔ شکریہ

موسم سرما میں ایکزیما، خارش اور الرجی کیوں بڑھ جاتی ہے؟

موسم سرما میں الرجی اور خارش کے مسائل بہت عام ہو جاتے ہیں اور یہ…

6 گھنٹے

PayPal جلد مکمل بینک بننے جا رہا ہے

PayPal، جو دنیا کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، نے امریکہ…

4 ہفتے

وٹامن ڈی سے صحت کو ہونے والے 5 بڑے فوائد

وٹامن ڈی ایک بنیادی غذائی جز ہے جو جسم کے کئی اہم افعال میں مدد…

1 مہینہ

سرسوں کا ساگ کھانے کے 11 شاندار صحت بخش فوائد

موسم سرما میں کھائی جانے والی روایتی اور مرغوب ترین ڈش سرسوں کا ساگ نہ…

1 مہینہ

فاسٹ چارجنگ سے بیٹری کو نقصان ہوتا ہے یا نہیں؟ مکمل حقیقت

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فون صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے فون چند منٹوں…

1 مہینہ

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

1 مہینہ