| 4 سال

گنے کے فوائد

Ahsan Sher

اگر گنا چوسنے والوں کو یہ علم ہو جائے کہ اس شیریں ڈنڈے میں قدرت نے توانائی اور شفا کا بے تحاشا خزانہ رکھا ہے تو ہر انسان کے ہاتھ میں یہ نظر آنے لگے گا۔ یہ مردانہ قوت کا حامل ہے جو دانتوں اور جبڑے کو مضبوط بناتا ہے تو مردانہ توانائی کا قدرتی ٹانک بھی ہے۔

عربی میں گنے کو قصب السکرکہا جاتا ہے ۔اس میں ،آئرن ، میگینسیم ،پوٹشیم،کیلشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ الکلائن خصوصیات زیادہ ہیں اس وجہ سے جو انسان گنے کا رس استعمال کرتا ہے اسکو کینسر نہیں ہوتا۔

یہ فوری توانائی کا ٹانک ہے۔  یرقان میں نافع ہے۔ طب نبوی میں گنے کا ذکر سکر کی صورت میں ہوا ہے۔بعض صحیح احادیث میں سکر کا استعمال ہوا ہے۔ چنانچہ حوض کوثر کے بارے میں ہے کہ اس کا پانی شکر سے بھی زیادہ شیریں ہے۔ سکر کا لفظ اس حدیث کے علاوہ کہیں اور نہیں ملتا۔ گنے کی شکر کا مزاج گرم تر ہے۔ کھانسی کے لئے مفید ہے۔ رطوبات ومثانہ کو جلاء دیتی ہے۔ سانس کی نالی کو صاف کرتی ہے۔ پیشاب آور ہے۔ قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔

ایک رواءت میں حضرت عفان بن مسلمؓ نے بیان کیا ہے کہ جو کھانے کے بعد گنا چوس لے تو وہ پورے دن جماع کا سرور و لطف لے سکے گا‘ اگر اس کو گرم کر کے استعمال کیا جائے تو سینے اور حلق کی خشونت کو دور کرتا ہے۔ اس سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے۔ پرانی شکر تازہ سے زیادہ لطیف ہوتی ہے ۔معدہ میں صفراء پیدا کرنے کی وجہ سے معدہ کے لئے مضر ہے البتہ لیموں یا عرق سنگترہ یا انار ترش کے عرق سے اس کی مضرت دور کی جا سکتی ہے۔

Ahsan Sher

الف بے ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ویسے تو میں بنیادی طور پر پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر میں آپ کے لیے ایسے مضامین لاوں گا جو آپ نے آج سے پہلے کبھی نہیں پڑھے ہونگے، خاص طور پر کمپیوٹر کے ایسے حربے جب کا استعمال آپ کی ضرورت بھی ہوگا اور آپ کے لیے حیران کن بھی۔۔۔۔۔ اگر آپکو لگے کی مجھے اصلاح کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی میری اصلاح ضرور کیجئے گا۔ نوازش