| 2 سال

واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا

Ahsan Sher

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ کیلئے واٹس ایپ بیٹا کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، ایپ میں نیا اکاؤنٹ انتہائی سہولت کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے، صارفین کو بس کیو آر کوڈ بٹن کے برابر میں موجود تیر کے نشان کو ٹیپ کرنا ہوگا۔

نئے فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ صارفین اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کیے بغیر باآسانی دیگر اکاؤنٹس کو چلا سکیں گے، نئے اکاؤنٹ تب تک فعال رہیں گے جب تک صارف ان کو لاگ آؤٹ نہ کریں، فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اس شاندار فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی نجی چیٹ، دفتر کی چیٹ اور دیگر چیٹ ایک ہی ایپ میں رہتے ہوئے الگ الگ رکھ سکیں گے، ساتھ ہی ہر اکاؤنٹ کیلئے گفتگو اور نوٹیفکیشن بھی علیحدہ رکھے جا سکیں گے۔

Ahsan Sher

الف بے ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ویسے تو میں بنیادی طور پر پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر میں آپ کے لیے ایسے مضامین لاوں گا جو آپ نے آج سے پہلے کبھی نہیں پڑھے ہونگے، خاص طور پر کمپیوٹر کے ایسے حربے جب کا استعمال آپ کی ضرورت بھی ہوگا اور آپ کے لیے حیران کن بھی۔۔۔۔۔ اگر آپکو لگے کی مجھے اصلاح کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی میری اصلاح ضرور کیجئے گا۔ نوازش