وٹامن ڈی سے صحت کو ہونے والے 5 بڑے فوائد

وٹامن ڈی ایک بنیادی غذائی جز ہے جو جسم کے کئی اہم افعال میں مدد دیتا ہے۔ ہماری روزمرہ کی ضروریات میں اس کی اہمیت اسی لیے بڑھ جاتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ اس کی کمی کا شکار ہیں۔ سورج کی روشنی اس کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ کچھ غذائیں اور سپلیمنٹس بھی اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی مناسب سطح ہماری صحت پر کس طرح مثبت اثر ڈالتی ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید

تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی اور دل کی بیماریوں کے درمیان گہرا تعلق موجود ہے۔ اس وٹامن کی مناسب مقدار سے امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ حالیہ تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ لینے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کے بعد دوبارہ دل کا دورہ پڑنے کا امکان کم ہوتا ہے۔ یہ وٹامن شریانوں کی صحت بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دماغی افعال میں بہتری

وٹامن ڈی نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی تنزلی سے بچاؤ میں بھی مددگار ہے۔ ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ اس کی کمی سے ڈیمینشیا اور الزائمر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی دماغ میں سوزش کم کرتا ہے اور تکسیدی نقصان سے بچاتا ہے جس سے دماغی صحت طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

وٹامن ڈی ہڈیوں کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ جسم میں کیلشیئم اور فاسفیٹ کے جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ یہ منرلز ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کے بھربھرے پن اور کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے اس کی مناسب مقدار کا استعمال بے حد ضروری ہے۔

مسلز کی مضبوطی میں مددگار

عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کی کمزوری بڑھنا ایک عام مسئلہ ہے۔ وٹامن ڈی سپلیمنٹس اس مسئلے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ وٹامن مسلز کی مرمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور کیلشیئم کی مناسب فراہمی کے ذریعے مسلز کے کھچاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ 2022 کی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی مسلز کی کمزوری میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے

وٹامن ڈی جسم کے دفاعی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ وائرس اور بیکٹیریا کے خلاف جسم کی مزاحمت بڑھاتا ہے جس سے انفیکشنز کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز موسم سرما میں اس کی مناسب مقدار لینے کی خاص طور پر تجویز دیتے ہیں۔

Faria Fatima

میرا نام فارینہ فاطمہ ہے۔ مجھے سائنس، موبائل کے بارے جاننا، صحت کے متعلق لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ میں آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر رکھون گی اور آپ کے لیے نت نئے مضامین لکھوں گی۔ کیونکہ مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔ اگر میرے مضمون میں کوئی غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو براہ کرم آگاہ اور درگزر کیجئے گا۔ اور اگر میرا لکھا مضمون آپ کو اچھا لگے تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ اُن کے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔۔۔ شکریہ

سرسوں کا ساگ کھانے کے 11 شاندار صحت بخش فوائد

موسم سرما میں کھائی جانے والی روایتی اور مرغوب ترین ڈش سرسوں کا ساگ نہ…

4 دن

فاسٹ چارجنگ سے بیٹری کو نقصان ہوتا ہے یا نہیں؟ مکمل حقیقت

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فون صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے فون چند منٹوں…

4 دن

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

1 ہفتہ

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

2 ہفتے

Moto G57 Power 5G لانچ — 7,000mAh بیٹری کے ساتھ زبردست بجٹ اسمارٹ فون

Motorola نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون Moto G57 Power 5G بھارت میں 24 نومبر…

2 ہفتے

Windows Recall کیا ہے؟ کیوں خطرناک سمجھا جا رہا ہے؟ اور اسے بند کیسے کریں؟

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…

3 ہفتے