سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک اور ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کروا رہے تھے۔ پلیٹ فارم کے اجراء کا اعلان دو روز قبل کیا گیا تھا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم باضابطہ طور پر لانچ ہونے سے پہلے ہی ہیک کر لیا گیا اور اس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پینس کے ناموں سے جعلی اکاونٹس بنا دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹروتھ سوشل کی بیٹا سائٹ کی تیاری کے بعد جب اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تو اس کے چند گھنٹے بعد ہی بیٹا سائٹ ہیک کر لی گئی۔ بہت سے ٹیکنالوجی رپورٹرز نے سائٹ کو تلاش کیا اور اسے کھولا اور اس پر جعلی پروفائلز بنائے۔ ان میں سے کچھ پروفائلز ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس کے نام پر ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 2022 کے اوائل میں شروع کر دیا جائے گا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…
کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…
Motorola نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون Moto G57 Power 5G بھارت میں 24 نومبر…
مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…
پاکستان کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کمیونٹی کے لیے خوشخبری ہے! پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ…
تازہ ترین پاکستان اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی رپورٹ (پہلی ششماہی 2025) ملک میں موبائل اور فکسڈ…