| 3 سال

میٹا کی ٹویٹرمتبادل ایپ، ’ تھریڈز ‘ جمعرات کو پیش کی جائے گی

Ahsan Sher

 ایلون مسک کے ٹویٹر کا متبادل ڈھونڈنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، تھریڈز نامی ایپلی جمعرات 6جولائی کو لانچ کردی جائے گی۔

ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹس سے واضح ہورہا ہے کہ ڈیش بورڈ بہت حد تک ٹویٹر سے مشابہت رکھتا ہے جو انسٹاگرام کے لنک کے ساتھ کام کرے گا۔ اسے ٹیکسٹ اور گفتگو کی طرز پر ایپ میں ڈھالا گیا ہے جو ایک طرح سے ٹویٹر کا متبادل ہی ہے۔ اس کے پیچھے دو اہم عوامل ہیں۔

اول، ایلون مسک کے فیصلوں سے مقبول ہوئی ٹویٹر ایپ کو بہت دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بڑی شخصیات اسے چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔ دوسری اہم وجہ، خود ایلون مسک اورمارک زکربرگ کے درمیان بھی چپقلش جاری ہے جو کئی سطح تک بڑھ چکی ہے۔

لیکن ٹویٹرنے اب ٹویٹر ڈیک کے لیے بھی ویریفائڈ اکاؤنٹ کی شرط عائد کردی ہے جس کے کچھ نہ کچھ اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کی بدولت ایلون مسک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سبسکرپشن کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

ٹویٹرنے اب ٹویٹر ڈیک کے لیے بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹ کی شرط رکھ دی ہے جس کے کچھ نہ کچھ اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کی بدولت ایلون مسک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سبسکرپشن کی جانب لانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس طرز کی کئی ایپ منظرِ عام پر آئیں اور تیزی سے مقبول بھی ہوئیں جن میں ٹرتھ سوشل اور مسٹوڈون نمایاں ہیں، تاہم ٹویٹر اب بھی مقبول ترین ہے۔

Ahsan Sher

الف بے ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ویسے تو میں بنیادی طور پر پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر میں آپ کے لیے ایسے مضامین لاوں گا جو آپ نے آج سے پہلے کبھی نہیں پڑھے ہونگے، خاص طور پر کمپیوٹر کے ایسے حربے جب کا استعمال آپ کی ضرورت بھی ہوگا اور آپ کے لیے حیران کن بھی۔۔۔۔۔ اگر آپکو لگے کی مجھے اصلاح کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی میری اصلاح ضرور کیجئے گا۔ نوازش