ڈاکٹر فاؤچی نے کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی نیندیں اڑا دیں

امریکی سائنسدان انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب شخص کیلئے 100 فیصد نہیں کہہ سکتے کہ یہ دوبارہ متاثر نہیں ہوگا۔ انتھونی فاؤچی نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہتے ہوِئے خبردار کیا کہ کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، یہ نہایت مختلف، پیچیدہ اور خطرناک وائرس ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی اب تک کوئی دوا دستیاب نہیں، وائرس علامات نہ رکھنے والے کسی شخص کو بھی ہو سکتا ہے، یہ ایک ایسی وبائی صورت حال ہے جو ہم نے کبھی نہیں دیکھی تاہم سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور محتاط رہنا بچت کا واحد راستہ ہے۔ ممکن ہے کہ یہ وائرس ان افراد میں بھی موجود ہو جن میں کوئی علامات سامنے نہیں آتی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ لوگوں کا اممیونٹی سسٹم اتنا مضبوط ہو کہ اس کو علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی سسٹم کرونا وائرس کو شکست دے اور متاثرہ شخص کو کسی بھی قسم کی شکایت نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچنے کیلیے یہ پھل کھائیں

امریکی ٹی وی شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے وبائی ماہرنے کہا کہ کورونا اب ایک ڈرونا خواب بن چکا ہے، ایبولا کے مقابلے میں کورونا بہت تیزی سے ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے، یہ کسی ایسے شخص کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس میں بظاہر کوئی علامات نہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس 30 اور 40 سال کے جوانوں کو بھی بری طرح متاثر کر سکتا ہے، کورونا وائرس زیادہ گنجان آبادیوں بالخصوص بوڑھوں اور پہلے سے بیماریوں میں مبتلا انسانوں کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی نے کہا کہ یہ بیماری بہت آسانی سے پھیلتی ہے، اگر آپ کو علامات نا بھی ہوں تو بھی آپ اسے پھیلا سکتے ہیں، یہ نہایت خطرنا ک اور مکار وائرس ہے، دوسری مختلف چیز یہ ہے کہ یہ وائرس موسمی زکام کی طرح نہیں جس سے میں اور آپ گزرتے ہیں اور جس سے اموات کی شرح صفر اعشاریہ ایک فیصد ہے بلکہ اس وائرس کی شرح اموات اس سے 10 گنا زیادہ ہے، یہ کم از کم ایک فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا زیادہ تر چھینکنے اور کھانسنے سے پھیلتا ہے جو صحت مند لوگوں کیلئے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں جبکہ وائرس سے صحت یاب شخص کے بارے 100 فیصد نہیں کہا جاسکتا کہ وہ دوبارہ متاثر نہیں ہوگا، وائرس کے ختم ہونے کے سائیکل کے بارے میں بھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

Kainat Fatima

میں ہوں کائنات فاطمہ، ٹیکنالوجی کی دیوانی، ڈیزائنر، ٹیچر، مصنف اور بہت اچھی طالب علم بھی۔۔۔۔۔ مجھے ہائی سکول سے ہی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق معلومات رکھنے کا شوق تھا۔ طرح طرح کے گیجٹس کو حاصل کرنا اور ان کا استعمال کرنا میرا جنون ہے۔ اور اسے شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں نے الف بے کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اب میں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا سے حیرت انگیز خبریں لاوں گی۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔۔۔ جزاک اللہ

Windows Recall کیا ہے؟ کیوں خطرناک سمجھا جا رہا ہے؟ اور اسے بند کیسے کریں؟

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…

1 دن

پاکستان میں وی پی این فراہم کنندگان کی لائسنسنگ: ایک نیا سنگ میل

پاکستان کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کمیونٹی کے لیے خوشخبری ہے! پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ…

1 ہفتہ

انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹیویٹی: پاکستان میں بہترین نیٹ ورک کون سا ہے؟

تازہ ترین پاکستان اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی رپورٹ (پہلی ششماہی 2025) ملک میں موبائل اور فکسڈ…

2 مہینے

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں نیا CG 150 موٹر سائیکل متعارف کروا دیا

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں دو نئی موٹر سائیکلیں متعارف کرائی ہیں، جن میں شامل…

4 مہینے

پی ٹی اے کے ذریعہ اعلان کردہ مفت آن نیٹ منٹس اور جی بی حاصل کرنے کا طریقہ

اسلام آباد – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل…

5 مہینے

گوگل والیٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب

گوگل نے پاکستان میں اپنا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم، گوگل والیٹ متعارف کرا دیا ہے، جو…

8 مہینے