سبز مرچ کھانے کے لاجواب فوائد

صدیوں سے انسان ذائقہ دار اشیاء کا دلداہ رہا ہے چٹ پٹی اشیاء کو پسند کرتا ہے- یوں تو سرخ مرچ اور کالی مرچ بھی ہیں لیکن سبز مرچ جو کہ ایک سبزی بھی ہے اور ہمارے ہاں ہر کھانے میں استعمال کی جاتی ہے-

اس کے استعمال سے کھانوں میں ایک نیا ذائقہ آ جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔سبز مرچ دیکھنے میں بھلی لیکن کھانے میں بہت تھیکی ہوتی ہے لیکن اسے کھانے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

سبز مرچ ہمیں سرد موسم میں اس کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے اس لیے سوپ وغیرہ میں اس کا استعمال ضرور کریں- سبز مرچ میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی ، آئرن، پروٹین، کاپر، کاربوہائیڈریٹس، تانبا اور پوٹاشیم شامل ہے اور یہ تمام وٹامنز اور اجزاء صحت کے حوالے سے انتہائی ضروری ہیں-

ہم نے آپ کو صحت مند رکھنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ آپ جو کچھ بھی کھاتے ہیں اس کے فوائد سے بھی واقف ہوں۔ ایک بات یاد رکھیں کہ مرچوں کا استعمال اعتدال سے ہی کرنا ہے ایک دن میں ایک سے دو مرچ کافی ہیں کیونکہ اگر آپ ان کا استعمال حد سے زیادہ کریں گے تو یہ معدے کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

خواتین کے لیے ضروری ہے کہ جب مرچوں کی کٹائی کریں اسے کسی ماربل یا لکڑی کے دستے پر رکھ ہی کاٹیں تاکہ ان کے ہاتھ اس سے محفوظ رہیں ورنہ اس سے ہاتھوں میں جلن ہو سکتی ہے اب اس کے فوائد دیکھتے ہیں۔

سبز مرچیں

 

  • ہری مرچ میں وٹامن اے کافی مقدار میں ہوتا ہے اس لیے یہ ہماری آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے آنکھوں کی بیئنائی بھی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں کی تھکاوٹ اور درد سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔ش
  • وٹامن سی کی موجودگی مرچ کو ہماری جلد کے لیے مفید بناتی ہے سبز مرچ کا مسلسل استعمال آپ کی جلد کو چمکدار بناتا ہے
  • سبز مرچ ہاضمہ کو درست رکھتی ہے۔
  • سبز مرچ ہمارے قوت معدافعت کو مظبوط بناتی ہے اور اس کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔
  • سبز مرچ کا روزانہ استعمال کرنے والے افراد میں پھیپھڑوں کا کینسر نہیں ہوتا۔
  • سبز مرچ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔
  • سبز مرچ کا استعمال کرنے والوں پر بڑھاپا دیر سے آتا ہے۔
  • سبز مرچ جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں مددگار ہے۔
  • سبز مرچ استعمال کرنے والوں کو قبض جیسی موذی بیماری نہیں ہوتی۔
  • سبز مرچ کو کھانوں کے علاوہ سلاد اور رائیتہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • سبز مرچ کے استعمال سے ہماری آنتیں درست کام کرتی ہیں۔
  • سبز مرچ کا روزانہ کا استعمال وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
  • سبز مرچ موڈ کو خوشگوار بنانے میں مدد کرتی ہے۔
  • سبز مرچ معدے کی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔
  • سبز مرچ کھانے سے منہ میں لعاب بنتا ہے۔
Kainat Fatima

میں ہوں کائنات فاطمہ، ٹیکنالوجی کی دیوانی، ڈیزائنر، ٹیچر، مصنف اور بہت اچھی طالب علم بھی۔۔۔۔۔ مجھے ہائی سکول سے ہی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق معلومات رکھنے کا شوق تھا۔ طرح طرح کے گیجٹس کو حاصل کرنا اور ان کا استعمال کرنا میرا جنون ہے۔ اور اسے شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں نے الف بے کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اب میں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا سے حیرت انگیز خبریں لاوں گی۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔۔۔ جزاک اللہ

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

6 گھنٹے

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

2 دن

Moto G57 Power 5G لانچ — 7,000mAh بیٹری کے ساتھ زبردست بجٹ اسمارٹ فون

Motorola نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون Moto G57 Power 5G بھارت میں 24 نومبر…

5 دن

Windows Recall کیا ہے؟ کیوں خطرناک سمجھا جا رہا ہے؟ اور اسے بند کیسے کریں؟

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…

2 ہفتے

پاکستان میں وی پی این فراہم کنندگان کی لائسنسنگ: ایک نیا سنگ میل

پاکستان کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کمیونٹی کے لیے خوشخبری ہے! پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ…

3 ہفتے

انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹیویٹی: پاکستان میں بہترین نیٹ ورک کون سا ہے؟

تازہ ترین پاکستان اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی رپورٹ (پہلی ششماہی 2025) ملک میں موبائل اور فکسڈ…

2 مہینے