دنیا کے طاقتور ترین سپرکمپیوٹر نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے والے کیمیکلز کی نشاندہی کرلی

کورونا وائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، اس نے سائنسدانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے اور وہ اس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے اتنی ہی تیزی سے ریسرچ کر رہے ہیں۔ اس ریسرچ میں دنیا کے تیز ترین سپرکمپیوٹر کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سپرکمپیوٹر کے ذریعے ویکسین کی تیاری میں ایک بڑی پیشرفت ہو گئی ہے۔

سی این این کے مطابق سائنسدانوں نے 8 ہزار سے زائد کمپاﺅنڈز کو اس سپرکمپیوٹر کے ذریعے تجزیہ کیا ہے اور اس کمپیوٹر نے ان میں نے 77 کمپاﺅنڈز کے متعلق بتا دیا ہے کہ یہ کمپاﺅنڈز ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا علاج ہو سکتے ہیں اور اس کا پھیلاﺅ روک سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اوک ریج نیشنل لیبارٹری کے سائنسدان اب ان 77 کمپاﺅنڈز پر تحقیق کر رہے ہیں اور ان سے ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا تیزترین سپرکمپیوٹر امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انرجی نے 2014ءمیں تیار کیا تھا۔ اس کمپیوٹر کی رفتار آج کل کے تیز ترین لیپ ٹاپس سے 10 لاکھ گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہیں آپ کے بچے کو بھی کورونا وائرس تو نہیں؟ جانئیے 6 علامات

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس مریض کے خلیوں میں جینیاتی مواد داخل کرتا ہے۔ ہم نے اس کمپیوٹر کے ذریعے یہ پتا چلانے کی کوشش کی ہے کہ وہ کون سا کمپاﺅنڈ ہے جو کورونا وائرس کو مریض کے خلیوں میں یہ مواد انجیکٹ کرنے سے روک سکتا ہے۔ اگر ہم ایسا کمپاﺅنڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کورونا وائرس کا پھیلاﺅ خود بخود رک جائے گا۔

Kainat Fatima

میں ہوں کائنات فاطمہ، ٹیکنالوجی کی دیوانی، ڈیزائنر، ٹیچر، مصنف اور بہت اچھی طالب علم بھی۔۔۔۔۔ مجھے ہائی سکول سے ہی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق معلومات رکھنے کا شوق تھا۔ طرح طرح کے گیجٹس کو حاصل کرنا اور ان کا استعمال کرنا میرا جنون ہے۔ اور اسے شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں نے الف بے کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اب میں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا سے حیرت انگیز خبریں لاوں گی۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔۔۔ جزاک اللہ

وٹامن ڈی سے صحت کو ہونے والے 5 بڑے فوائد

وٹامن ڈی ایک بنیادی غذائی جز ہے جو جسم کے کئی اہم افعال میں مدد…

2 دن

سرسوں کا ساگ کھانے کے 11 شاندار صحت بخش فوائد

موسم سرما میں کھائی جانے والی روایتی اور مرغوب ترین ڈش سرسوں کا ساگ نہ…

5 دن

فاسٹ چارجنگ سے بیٹری کو نقصان ہوتا ہے یا نہیں؟ مکمل حقیقت

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فون صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے فون چند منٹوں…

5 دن

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

2 ہفتے

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

2 ہفتے

Moto G57 Power 5G لانچ — 7,000mAh بیٹری کے ساتھ زبردست بجٹ اسمارٹ فون

Motorola نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون Moto G57 Power 5G بھارت میں 24 نومبر…

2 ہفتے