نوکیا کا نیا اور طاقتور بیٹری سے لیس سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون ’نوکیا جی 300‘ متعارف کرادیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایچ ایم ڈی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیٹی ٹائمنگز 2 دن کی ہیں۔
اسکے علاوہ نوکیا کے پرانی ٹیکنالوجی جیسے آڈیو جیک، ریڈیو انٹینا اور این ایف سی کو برقرار رکھا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم ڈیوائس کا حصہ ہے۔
فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ بھی کافی بہتر ہے جس میں 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔
فون کے 16 میگا پکسل کے مین کیمرے میں بڑا آپرچر (ایف 1.8) دیا گیا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہیں۔
حیران کن طور پر یہ فون 60 فریم فی سیکنڈ سے 1080 پی ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے جبکہ ہاتھوں کی قدرتی لرزش کو کم کرنے کے لیے الیکٹرونک امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ یہ فون سب سے پہلے امریکہ میں فروحت کے لئے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 199 ڈالرز (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔
مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…
پاکستان کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کمیونٹی کے لیے خوشخبری ہے! پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ…
تازہ ترین پاکستان اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی رپورٹ (پہلی ششماہی 2025) ملک میں موبائل اور فکسڈ…
اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں دو نئی موٹر سائیکلیں متعارف کرائی ہیں، جن میں شامل…
اسلام آباد – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل…
گوگل نے پاکستان میں اپنا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم، گوگل والیٹ متعارف کرا دیا ہے، جو…