| 2 سال

ایکس (ٹوئٹر) نے شاندار فیچر متعارف کرا دیا

Faria Fatima

ایکس (ٹوئٹر) نے شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہےجو صحافیوں،کریٹیرز اور مصنیفین کے لیے نہایت ہی کار آمد ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیکلز نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین طویل تحاریر بھی پوسٹ کر سکیں گے،اس فیچر میں بیسک ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین تحریروں کو فارمیٹ کرنے کے ساتھ میڈیا فائلز بھی اس میں شامل کرسکیں۔کمپنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس فیچر میں کتنی طویل تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ حروف پر مشتمل پوسٹ کرنا ممکن ہے۔ یہ فیچر ایکس کے پریمیئم پلس صارفین اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کو دستیاب ہوگا۔

Faria Fatima

میرا نام فارینہ فاطمہ ہے۔ مجھے سائنس، موبائل کے بارے جاننا، صحت کے متعلق لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ میں آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر رکھون گی اور آپ کے لیے نت نئے مضامین لکھوں گی۔ کیونکہ مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔ اگر میرے مضمون میں کوئی غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو براہ کرم آگاہ اور درگزر کیجئے گا۔ اور اگر میرا لکھا مضمون آپ کو اچھا لگے تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ اُن کے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔۔۔ شکریہ