| 4 سال

آئی فون 14 پرو کی ریلیز سے قبل نیا فیچر سامنے آگیا

Ahsan Sher

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے نئے آئی فون 14 کو رواں سال متعارف کرانے جارہی ہے جس کا آئی فون کے صارفین کو بے چینی سے انتظار ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فون 14 میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں ‘ پنچ ہول ڈسپلے’ قابل ذکر ہے۔

ایپل کی پروڈکٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق آئی فون 14 میں نوچ کی جگہ صرف فرنٹ کیمرہ ہوگا۔

آئی فون کے پرانے موبائل فونز میں ‘نوچ سیلفی’ کیمرے کے ساتھ چہرے کی شناخت (فیس آئی ڈی) بھی کام کرتی ہے، نئے آئی فون میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہوگا اور چہرے کی شناخت کے بجائے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائےگا۔

ماہرین کے مطابق اس طرح فائیو جی انٹرنیٹ والا آئی فون 14 سے مزید اچھی سیلفی لی جاسکے گی۔

رپورٹس کے مطابق ستمبر 2022 میں متعارف ہونے والے آئی فون 14 سیریز میں فزیکل سم کارڈکا سلاٹ ختم کردیا جائے گا اور وہ موبائل فونز صرف ای سم (eSIM)کو سپورٹ کریں گے۔

اس سے قبل ایپل کمپنی ستمبر 2018 سے اپنے ماڈل آئی فون( XS) کے متعارف کرائے جانے کے بعد اپنے تمام ماڈلز میں ای سِم سپورٹ کا آپشن فرا ہم کررہی تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین فزیکل نینو سم کارڈ(Nano SIM card) کا آپشن بھی استعمال کر رہے تھے۔

Ahsan Sher

الف بے ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ویسے تو میں بنیادی طور پر پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر میں آپ کے لیے ایسے مضامین لاوں گا جو آپ نے آج سے پہلے کبھی نہیں پڑھے ہونگے، خاص طور پر کمپیوٹر کے ایسے حربے جب کا استعمال آپ کی ضرورت بھی ہوگا اور آپ کے لیے حیران کن بھی۔۔۔۔۔ اگر آپکو لگے کی مجھے اصلاح کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی میری اصلاح ضرور کیجئے گا۔ نوازش