| 4 سال

ایپل نے فیس ماسک پہننے والوں کی مشکل آسان کردی

Ahsan Sher

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فیس ماسک پہننے والے صارفین کی پریشانی کو کم کر دیا ہے۔

ایپل تازہ ترین iOS اپ ڈیٹ کے بیٹا ورژن میں ایک منفرد خصوصیت کی جانچ کر رہا ہے جو اس وقت دنیا بھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے اولین ترجیح ہے۔

ایپل کی مصنوعات خصوصاً آئی او ایس میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والے برینڈن بوچ نے اپنی ٹویٹ میں ایپل کے نئے فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

برینڈن کے مطابق ایپل کا نیا فیچر صارفین کو فیس آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے کے ماسک اتارے بغیر اپنے فون کو ان لاک کرنے کی اجازت دے گا۔ فی الحال اس فیچر کی بیٹا ٹیسٹنگ جاری ہے، اور امید ہے کہ اسے سال کے وسط تک عام لوگوں کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

ایپل کے فیس ریکگنیشن سسٹم فیس آئی ڈی میں صارفین کے لیے اس فیچر یعنی آئی فون میں ایک خصوصی فیچر دیا جائے گا تاکہ صارف کی آنکھوں کے میک اپ کی شناخت کی جاسکے۔

تاہم، یہ فیصلہ صارفین پر منحصر ہے کہ آیا فیس آئی ڈی کو مکمل چہرے یا چہرے کے ماسک سے شناخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے لیے صارفین کو دو آپشنز ‘Use Face ID with a Mask’ اور ‘Don’t Use Face with a Mask’ دیے جائیں گے۔

نوٹ کریں کہ یہ فیچر صرف آئی فون 12 اور بعد کے ماڈلز پر کام کرے گا۔

Ahsan Sher

الف بے ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ویسے تو میں بنیادی طور پر پروگرامنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر میں آپ کے لیے ایسے مضامین لاوں گا جو آپ نے آج سے پہلے کبھی نہیں پڑھے ہونگے، خاص طور پر کمپیوٹر کے ایسے حربے جب کا استعمال آپ کی ضرورت بھی ہوگا اور آپ کے لیے حیران کن بھی۔۔۔۔۔ اگر آپکو لگے کی مجھے اصلاح کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی میری اصلاح ضرور کیجئے گا۔ نوازش