بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک

پلاسٹک کے استعمالات اور فوائد بے شمار ہیں، یہ بات اپنی جگہ درست ہے، مگر اس کے باعث پیدا ہونے والی آلودگی بھی تو کرہ ارض، اس پر پائے جانے والے حیوانات و نباتات، اور نسل انسانی کے لئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی قسم کے پلاسٹک کی تیاری عام پلاسٹک کی نسبت قدرے مہنگی ہوگی لیکن روایتی پلاسٹک آلودگی کی صورت میں کرہ ارض اور نسل انسانی کے لئے جتنا مہنگا پڑرہا ہے اس کے مقابلے میں نئی قسم کے پلاسٹک کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے۔

پلاسٹک کی اشیاء خشکی سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک آلودگی کا سبب بن رہی ہیں اور چونکہ ہزاروں سال بعد بھی پلاسٹک مکمل طور پر تحلیل نہیں ہوتا تو اس کے باعث پھیلنے والی آلودگی کا خاتمہ بھی کسی طور ممکن نظر نہیں آتا۔ ایسی پریشان کن صورتحال میں یونیورسٹی آف اوریگن کے سائنسدانوں نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک کی ایک ایسی قسم ایجاد کرلی ہے جو ماحول کو بالکل آلودہ نہیں کرے گی، اور مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پلاسٹک کو کھایا بھی جا سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی یہ نئی قسم سمندری کائی سے تیار کی جائے گی جو 100 فیصد بائیو ڈی گریڈ ایبل ہے، یعنی تحلیل ہوکر دوبارہ سے قدرتی عناصر میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے تیار کرنے کے لئے سمندر کائی کی ایک خاص قسم جسے ’بھوری کائی‘ کہتے ہیں، کا سفوف تیار کیا جاتا ہے اور اسے باریک پلاسٹک کی تہوں میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس پلاسٹک کو ناصرف برتن بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ پیکنگ کے لئے، مشروبات کی بوتلیں بنانے کے لئے اور کیپسول بنانے جیسے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کی مدد سے پودوں کے لئے ایسے گملے بھی تیار کئے جاسکتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ تحلیل ہوتے چلے جائیں گے اور پودے کے لئے کھاد کے طو رپر بھی استعمال ہوں گے۔

 

Faria Fatima

میرا نام فارینہ فاطمہ ہے۔ مجھے سائنس، موبائل کے بارے جاننا، صحت کے متعلق لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ میں آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر رکھون گی اور آپ کے لیے نت نئے مضامین لکھوں گی۔ کیونکہ مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔ اگر میرے مضمون میں کوئی غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو براہ کرم آگاہ اور درگزر کیجئے گا۔ اور اگر میرا لکھا مضمون آپ کو اچھا لگے تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ اُن کے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔۔۔ شکریہ

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

6 گھنٹے

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

2 دن

Moto G57 Power 5G لانچ — 7,000mAh بیٹری کے ساتھ زبردست بجٹ اسمارٹ فون

Motorola نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون Moto G57 Power 5G بھارت میں 24 نومبر…

5 دن

Windows Recall کیا ہے؟ کیوں خطرناک سمجھا جا رہا ہے؟ اور اسے بند کیسے کریں؟

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…

2 ہفتے

پاکستان میں وی پی این فراہم کنندگان کی لائسنسنگ: ایک نیا سنگ میل

پاکستان کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کمیونٹی کے لیے خوشخبری ہے! پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ…

3 ہفتے

انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹیویٹی: پاکستان میں بہترین نیٹ ورک کون سا ہے؟

تازہ ترین پاکستان اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی رپورٹ (پہلی ششماہی 2025) ملک میں موبائل اور فکسڈ…

2 مہینے