انجیر
قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انجیر کی قسم یا د فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی ( سورہ التین).
یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے.ا نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے. چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے. انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے. انگلش میں اس کو فِگ کہتے ہیں.
اس کا نباتاتی نام فیک کیریکا ہے. عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا. فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے. اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے. اسے خشک کرنے کے دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لئے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہو.
اس لئے ہر عمر کے لوگوں میں اسے پسند کیا جاتا ہے.
انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں. دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں. وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں.
اس کو نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے.
PayPal، جو دنیا کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، نے امریکہ…
وٹامن ڈی ایک بنیادی غذائی جز ہے جو جسم کے کئی اہم افعال میں مدد…
موسم سرما میں کھائی جانے والی روایتی اور مرغوب ترین ڈش سرسوں کا ساگ نہ…
آج کل زیادہ تر اسمارٹ فون صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے فون چند منٹوں…
اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…
کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…