| 8 سال

چاول کھانے کا نقصان

Kainat Fatima

اگر آپ چاول کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے بری خبر ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے جسم کو بہت زیادہ نشاستے کی مقدار مل رہی ہے جو کہ آپ کے لئے خطرناک ہے۔ ایشیائی باشندوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں ذیابیطس کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ جہاں دیگر عادات ہیں وہیں چاول کھانا بھی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاول انسان کے لئے اس قدر خطرناک ہیں کہ ان کی وجہ سے انسان کا شوگر لیول اس قدر بڑھ جاتا ہے کہاسے ذیابیطس بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

اگر چاول کھائے جائیں توذیابیطس ہونے کا امکان 11فیصد بڑھ جاتا ہے۔ چاولوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زیادہ نقصان دہ نہیں حالانکہ یہ بہت ہی خطرناک ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک چاولوں کے پیالے میں اتنی کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہے جتنی کوکاکولا کے ایک کین میں۔ جب یہ کاربز چینی میں تبدیل ہوتی ہیں تویہ فوری خون میں شامل ہوکرجسم میں داخل ہوجاتی ہے۔ روزانہ چاول کھانے سے گردوں کونقصان پہنچتا ہے۔

Kainat Fatima

میں ہوں کائنات فاطمہ، ٹیکنالوجی کی دیوانی، ڈیزائنر، ٹیچر، مصنف اور بہت اچھی طالب علم بھی۔۔۔۔۔ مجھے ہائی سکول سے ہی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق معلومات رکھنے کا شوق تھا۔ طرح طرح کے گیجٹس کو حاصل کرنا اور ان کا استعمال کرنا میرا جنون ہے۔ اور اسے شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں نے الف بے کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اب میں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا سے حیرت انگیز خبریں لاوں گی۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔۔۔ جزاک اللہ