عرقِ گلاب کے فوائد

عرقِ گلاب کے نام سے کون واقف نہیں مگت اس کا استعمال انسانی جلد کے لیے ایک گوہر نایاب ہے۔ جلدی امراض کے ڈاکٹر انہیں متعدد بیماریوں کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں. مثلاًعرقِ گلاب جلد کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ یہ جلد میں پانی کی صحیح مقدار قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد ملائم اور چمک دار اور ہموار رہتی ہے ۔

دنیا 600 سال میں ختم ہو جائے گی

یہ جلد سے پانی کے ضرورت سے زیادہ اخراج کو روکتا ہے۔ سردیوں میں انسانی جلد بہت خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلدی امراض مثلاً ایگزیما لا حق ہو سکتا ہے۔ عرقِ گلاب جلد کو اس بیماری سے محفوظ رکھتا ہے .چھائیوں سے نجات حاصل کرنے اور جلد کی رنگت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے عموماً بازاری کریمیں استعمال کی جاتی ہیں۔ مگر جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر عرقِ گلاب کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیز انہیں ڈاکٹروں کا یہ مشورہ ہے کہ چہرے کی خشکی اور جھریوں سے بچنے کے لیے عرقِ گلاب ، گلیسرین ،اور لیموں کا رس ملا کر استعمال کیا جائے تو مطلوبہ نتائج بر آمد ہوں گے۔ 

وہ گھریلو خواتین جن کے ہاتھوں کی انگلیاں کپڑے اور برتن دھونے والے صابن اور سرف کے استعمال سے کھردری ہو کر پھٹ جاتی ہیں اور ان میں زخم بن جاتے ہیں ایسی خواتین گلیسرین اور عرقِ گلاب روزانہ تین چار مرتبہ استعمال کریں تو اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے ۔

کچھ مرد و خواتین کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اگر وہ عرقِ گلاب اور گلیسرین کا کلچر لگائیں تو ان کی یہ بیماری ختم ہو جائے گی۔ عرقِ گلاب زیتون اور شہد کے ساتھ مل کر جلد اور معدہ کی حفاظت کے بہت سے امور انجام دیتا ہے۔ خصوصاً صرف عرقِ گلاب پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔اور یہ انتڑیوں کو جراثیم سے پاک و صاف کر دیتا ہے۔

عرقِ گلاب جلدی امراض کے علاوہ انسان کےہر عضو کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ جدید طب نے عرقِ گلاب کو آنکھوں کا نور کہا ہے اور آج ماحولیاتی آلودگی کے زمانہ میں اس کا استعمال بہت ضروری قرار دیا ہے۔ عرقِ گلاب ایک خوشبو،دوا ،غذا اور مشروب ہے سخت گرمیوں میں دو چمچ شہد ایک گلاس پانی میں گھول کر اس میں چند قطرے عرقِ گلاب کے ملا لیے جائیں تو یہ ایک فرحت بخش مشروب بن جاتا ہےاس سے بدن کی گرمی دور ہوتی ہے اور بدن میں چستی اور طاقت پیدا ہوتی ہے.

یوں تو بازاروں میں بہت سے عرقِ گلاب دستیاب ہیں مگر خریدنے سے پہلے یہ تسلی ضرور کر لیں کہ کہیں آپ ناقص اور ملاوٹی عرقِ گلاب تو نہیں خرید رہے۔ خالص عرقِ گلاب اپنی خوشبو سے پہچان لیا جاتا ہے جب کہ ملاوٹی عرقِ گلاب کی خوشبو تلخ محسوس ہو گی اور وہ چکھنے پر بھی بد مزہ ہو گا ۔

Faria Fatima

میرا نام فارینہ فاطمہ ہے۔ مجھے سائنس، موبائل کے بارے جاننا، صحت کے متعلق لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ میں آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر رکھون گی اور آپ کے لیے نت نئے مضامین لکھوں گی۔ کیونکہ مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔ اگر میرے مضمون میں کوئی غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو براہ کرم آگاہ اور درگزر کیجئے گا۔ اور اگر میرا لکھا مضمون آپ کو اچھا لگے تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ اُن کے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔۔۔ شکریہ

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

8 گھنٹے

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

2 دن

Moto G57 Power 5G لانچ — 7,000mAh بیٹری کے ساتھ زبردست بجٹ اسمارٹ فون

Motorola نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون Moto G57 Power 5G بھارت میں 24 نومبر…

5 دن

Windows Recall کیا ہے؟ کیوں خطرناک سمجھا جا رہا ہے؟ اور اسے بند کیسے کریں؟

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…

2 ہفتے

پاکستان میں وی پی این فراہم کنندگان کی لائسنسنگ: ایک نیا سنگ میل

پاکستان کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کمیونٹی کے لیے خوشخبری ہے! پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ…

3 ہفتے

انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹیویٹی: پاکستان میں بہترین نیٹ ورک کون سا ہے؟

تازہ ترین پاکستان اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی رپورٹ (پہلی ششماہی 2025) ملک میں موبائل اور فکسڈ…

2 مہینے