جوڑوں سے آوازیں آنا خطرناک بیماری کی علامت

جن خواتین و حضرات کو اٹھتے بیٹھتے اپنے گھٹنوں یا ان کے اطراف سے چٹخنے کی آواز آتی ہے وہ آگے چل کر ہڈیوں کے ایک عام لیکن انتہائی تکلیف دہ مرض گٹھیا کے شکار ہوسکتے ہیں۔ امریکی ماہرین کے مطابق اگرچہ درد نہ بھی ہو لیکن صرف گھٹنوں سے کٹ کٹ کی آواز آنا بھی اس مرض کی آمد کا اشارہ ہوسکتا ہے۔

ہیوسٹن کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس طرح لوگ قبل از وقت اس مرض کو ہونے سے روک سکتے ہیں اور اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں۔ اس رپورٹ کے محقق کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں اوسٹیوآرتھرائٹس یعنی استخوانی گٹھیا کا مرض ظاہر ہونے کے باوجود بھی ضروری نہیں کہ لوگ اس کی تکلیف محسوس کرسکیں۔

ایسے لوگوں میں درد کے بجائے گھٹنے بجنے کی آواز نمایاں ہوتی ہے اور قبل ازوقت انکشاف سے اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے اس کے لیے ایک سروے کیا جس میں 3500 افراد شامل کیے گئے اور ایک سال تک ان کا موازنہ ایسے لوگوں سے کیا گیا جن کے گھٹنوں سے آواز نہیں آتی تھیں۔ ایک سال بعد بھی 75 فیصد رضاکاروں نے کسی درد کی شکایت نہیں کی تاہم ان کے گھٹنے چٹخ رہے تھے اور ایکسرے اور ریڈیوگرافی تصاویر ان کی بوسیدگی ظاہر کررہی تھیں۔ ان میں سے بعض افراد نے چلتے وقت گھٹنے سے آواز آنے کی بھی شکایت کی تو ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ گھٹنے کو موڑنے، سیدھا کرنے یا سکیڑنے کے دوران جو آواز آتی ہے وہ گٹھیا کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہمارے گھٹنوں پر چڑھی ربر جیسی کرکری ہڈی دھیرے دھیرے گھسنے لگتی ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے۔ اس کے ختم ہونے کے بعد ہڈیاں براہِ راست ملنے لگتی ہیں جسے گٹھیا کا مرض کہا جاتا ہے۔

Faria Fatima

میرا نام فارینہ فاطمہ ہے۔ مجھے سائنس، موبائل کے بارے جاننا، صحت کے متعلق لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ میں آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر رکھون گی اور آپ کے لیے نت نئے مضامین لکھوں گی۔ کیونکہ مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔ اگر میرے مضمون میں کوئی غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو براہ کرم آگاہ اور درگزر کیجئے گا۔ اور اگر میرا لکھا مضمون آپ کو اچھا لگے تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ اُن کے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔۔۔ شکریہ

PayPal جلد مکمل بینک بننے جا رہا ہے

PayPal، جو دنیا کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، نے امریکہ…

6 دن

وٹامن ڈی سے صحت کو ہونے والے 5 بڑے فوائد

وٹامن ڈی ایک بنیادی غذائی جز ہے جو جسم کے کئی اہم افعال میں مدد…

2 ہفتے

سرسوں کا ساگ کھانے کے 11 شاندار صحت بخش فوائد

موسم سرما میں کھائی جانے والی روایتی اور مرغوب ترین ڈش سرسوں کا ساگ نہ…

2 ہفتے

فاسٹ چارجنگ سے بیٹری کو نقصان ہوتا ہے یا نہیں؟ مکمل حقیقت

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فون صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے فون چند منٹوں…

2 ہفتے

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

3 ہفتے

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

3 ہفتے