آلو اپنی بے پناہ غذائی اجزاء کی بدولت جلد کے لیے انتہائی فائدہ مند جانا جاتا ہے . چہرے پر ہونے والے سیاہ نشانات یا چھائیوں کے خاتمہ کے لیے آلو کا رس اکسیر کا کام دیتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی خارش، ان کا پھولنا یا سوجن اور آنکھوں کی سرخی سے نجات دلانے کے لیے آلو مفید تصور کیا جاتا ہے۔ یہ آنکھوں کو چمکدار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آنکھوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے آپ آلو کو انتہائی سادہ اور آسان طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ آلو کا چھلکا اُتار کر اس کو باریک گول سلائس کی شکل میں کاٹ لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد انہیں باہر نکالیں اور آنکھیں بند کرکے یہ سلائسز ان پر رکھیں یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا کر تکالیف کو دور کرنے میں مدد دیں گے۔ یہ عمل دن میں دو سے تین بار کیا جاسکتا ہے یہ سوجن اور آنکھوں میں خارش کو مکمل طور پر دور کر کے آنکھوں کے امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
PayPal، جو دنیا کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، نے امریکہ…
وٹامن ڈی ایک بنیادی غذائی جز ہے جو جسم کے کئی اہم افعال میں مدد…
موسم سرما میں کھائی جانے والی روایتی اور مرغوب ترین ڈش سرسوں کا ساگ نہ…
آج کل زیادہ تر اسمارٹ فون صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے فون چند منٹوں…
اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…
کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…