انار کے بےشمار فوائد

ماہرین نے کہا ہے کہ انار صحت کے لیے فرحت بخش اور مفیدہے ۔ قدیم زمانے میں بھی یونانی اور مصری باشندے انار کو صحت بخشی کی علامت سمجھتے تھے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق انار سے درج ذیل فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انار کے بیجوں میں نشاستہ ہوتا ہے۔ ایک سو گرام بیجوں میں 83 حرارے (کیلوریز) ہوتے ہیں۔ انار توانائی بخش پھل ہے لہٰذا اسے کھانے کے بعد آپ فرحت محسوس کرتے اور سارا دن چاق و چوبند رہتے ہیں۔

اگر آپ ڈائٹنگ کر رہے ہیں تو انار کھائیے، اس لیے کہ اس میں ریشہ ہوتا ہے اور اسے کھانے سے بھوک کم ہو جاتی ہے۔ یہ آپ کے ہضم اور جذب کے نظام کو درست رکھتا ہے۔ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک موثر غذا ہے۔ قوت مدافعت بڑھاتا اور گرتے بالوں کو روکتا ہے۔ وٹامن سی سے وقت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انار میں سیب اور دوسرے پھلوں کی نسبت چار گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ای کی مناسب مقدار بھی ہوتی ہے۔ انار کا آٹھ اونس رس روزانہ پینے سے چہرے کے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ یہ موسم سرما میں آپ کی جلد کو نرم و ملائم رکھتا اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

 

انار سر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا اور انہیں گرنے سے روکتا ہے۔ اسی بنا پر لوگ انار کا تیل سر میں اور جلد پر لگاتے ہیں۔ انار کے رس میں سبز چائے سے زیادہ مانع تکسید (AntiOxidants) ہوتے ہیں، اس لیے یہ بہت سے امراض کو ختم کرتا ہے۔ اس کا رس باقاعدگی سے پیا جائے تو قولون (بڑی آنت)، سینے اور غدہ قدامیہ کے سرطان کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ انار کے چھلکے کے سفوف سے جلد کے سرطان میں کمی آ جاتی ہے۔ چناںچہ سرطان کے ماہرین انار کے چھلکے کے سفوف کو پابندی سے کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انار میں فولاد، پوٹاشیم اور مینگنیز بھی ہوتے ہیں جن سے صحت اچھی ہوتی ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہے۔ دوران حمل یہ نہ صرف خون میں سرخ ذرات کی کمی کو دور کرتا ہے بلکہ زچگی کے دوران تشنج پر بھی قابو رکھتا ہے۔ انار میں شامل اجزا سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی آ جاتی ہے۔ انار شریانوں کو صاف رکھتا ہے اور خون میں تھکے نہیں پڑنے دیتا۔

مزید پڑھیں: گوگل میپس کا نیا موٹرسائکل موڈ

چناںچہ اس کا رس پینے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ انار دانوں کو سلاد کے ساتھ شامل کیجیے۔ اس کا رس پئیں یا میٹھی ڈش بناتے وقت انار کے دانے اس میں شامل کر لیجیے، مگر کسی بھی طریقے سے اسے ضرور کھائیے۔ یہ صحت کے لیے فائدے مند پھل ہے۔

Faria Fatima

میرا نام فارینہ فاطمہ ہے۔ مجھے سائنس، موبائل کے بارے جاننا، صحت کے متعلق لکھنا اور پڑھنا پسند ہے۔ میں آپ کو ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر رکھون گی اور آپ کے لیے نت نئے مضامین لکھوں گی۔ کیونکہ مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔ اگر میرے مضمون میں کوئی غلطی آپ کی نظر سے گزرے تو براہ کرم آگاہ اور درگزر کیجئے گا۔ اور اگر میرا لکھا مضمون آپ کو اچھا لگے تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تاکہ اُن کے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔۔۔ شکریہ

PayPal جلد مکمل بینک بننے جا رہا ہے

PayPal، جو دنیا کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، نے امریکہ…

6 دن

وٹامن ڈی سے صحت کو ہونے والے 5 بڑے فوائد

وٹامن ڈی ایک بنیادی غذائی جز ہے جو جسم کے کئی اہم افعال میں مدد…

2 ہفتے

سرسوں کا ساگ کھانے کے 11 شاندار صحت بخش فوائد

موسم سرما میں کھائی جانے والی روایتی اور مرغوب ترین ڈش سرسوں کا ساگ نہ…

2 ہفتے

فاسٹ چارجنگ سے بیٹری کو نقصان ہوتا ہے یا نہیں؟ مکمل حقیقت

آج کل زیادہ تر اسمارٹ فون صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے فون چند منٹوں…

2 ہفتے

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

3 ہفتے

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

3 ہفتے