اردو کا جدید ترین سافٹ ویئر تیار

حرف کار کے نام سے اردو کا ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے جو خود کار طریقے سے املا کی غلطیاں درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اردو کا اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر ہے جو نہ صرف غلط الفاظ کی نشان دہی کرتا ہے بلکہ ایک ہی کلک سے عبارت میں موجود سیکڑوں غلط الفاظ خود کار طریقے سے پلک جھپکنے میں درست بھی کر دیتا ہے۔اس سافٹ ویئر سے جہاں اردو میں پروف ریڈنگ کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی وہیں اردو کا ایک ہی املا رائج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ سافٹ ویئر ممتاز شاعر اور ناول نگار اختر رضا سلیمی اور معروف سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان اور ان کی ٹیم نے ایک سال کے عرصے میں تیار کیا ہے۔ اختر رضا سلیمی نے کہا ہے کہ ’’ہم نے اس سافٹ ویئر کی تیاری میں اردو کی تمام اہم جدید و قدیم لغات کے ساتھ ساتھ اردو کے قدیم و جدید سرمائے سے بھی استفادہ کیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:  ہیرے کی بنی سمارٹ فون سکرین

املا کی درستی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں جہاں مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام 1985 میں املا اور رموز و اوقاف کے موضوع پر ہونے والے سمینار کی سفارشات سے استفادہ کیا گیا ہے وہیں 1973-74 میں بھارت میں املا کے حوالے سے بننے والی کمیٹی کی سفارشات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اردو کا ایک ہی املا رائج ہو ۔اپنی اسی خواہش کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے ہم نے یہ سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کا 95 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ ماہ ہم اس کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حرف کار

 

سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان کا کہنا تھا کہ’’ یہ سافٹ ویئر ڈاٹ نیٹ میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں کوئی بھی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال نہیں کیا گیا اور یہ صرف ایک ہی پوٹ ایبل فائل پر مشتمل ہے جسے انسٹال کرنے کی ضرورت بھی در پیش نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر کا سائز بہت معمولی ہے اور اسے کسی بھی کمپیوٹر میں آسانی سے چلایا جا سکے گا۔ ‘‘ اس وقت اردو دنیا میں بے شمار الفاظ کا ایک سے زائد املا رائج ہے توقع کی جا رہی ہے کہ اس سافٹ ویئر کے مارکیٹ میں آنے سے نہ صرف اردو املا کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اردو ذرائع ابلاغ کی دنیا میں بھی ایک انقلاب برپا ہو جائے گا۔

Kainat Fatima

میں ہوں کائنات فاطمہ، ٹیکنالوجی کی دیوانی، ڈیزائنر، ٹیچر، مصنف اور بہت اچھی طالب علم بھی۔۔۔۔۔ مجھے ہائی سکول سے ہی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق معلومات رکھنے کا شوق تھا۔ طرح طرح کے گیجٹس کو حاصل کرنا اور ان کا استعمال کرنا میرا جنون ہے۔ اور اسے شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں نے الف بے کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اب میں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا سے حیرت انگیز خبریں لاوں گی۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔۔۔ جزاک اللہ

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

اگر آپ پنجاب پاکستان میں رہتے ہیں اور گھر بیٹھے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل…

6 گھنٹے

کیا سفید بال توڑنے سے مزید سفید بال آتے ہیں؟ وجوہات، نقصانات اور حل

کم عمری میں سر کے سفید بال اب ایک عام مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔…

2 دن

Moto G57 Power 5G لانچ — 7,000mAh بیٹری کے ساتھ زبردست بجٹ اسمارٹ فون

Motorola نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون Moto G57 Power 5G بھارت میں 24 نومبر…

5 دن

Windows Recall کیا ہے؟ کیوں خطرناک سمجھا جا رہا ہے؟ اور اسے بند کیسے کریں؟

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں Windows 11 کے Copilot+ PCs میں ایک نیا فیچر متعارف…

2 ہفتے

پاکستان میں وی پی این فراہم کنندگان کی لائسنسنگ: ایک نیا سنگ میل

پاکستان کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کمیونٹی کے لیے خوشخبری ہے! پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ…

3 ہفتے

انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹیویٹی: پاکستان میں بہترین نیٹ ورک کون سا ہے؟

تازہ ترین پاکستان اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی رپورٹ (پہلی ششماہی 2025) ملک میں موبائل اور فکسڈ…

2 مہینے