ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی واچ میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی آسانی پیدا کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل صارفین اب ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

رسٹ چیٹ واچ OS ایپ صارفین کے پیغامات تک رسائی کے لیے واٹس ایپ Web API کا استعمال کرے گی۔

ایپل واچ میں کلائی چیٹ ایپ کا انٹرفیس SwiftUI کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رسٹ واچ پر واٹس ایپ کیسے استعمال کیا جاسکے گا؟

رسٹ واچ میں رسٹ چیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر  QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

کوڈ اسکین کرنے کے بعد واٹس ایپ پر موصول ہونے والے تمام پیغامات صارف کی رسٹ واچ پر واضح ہوجائیں گے جنہیں ٹیپ کرنے کے ذریعے چیٹ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

Share: