فیس بک نے اپنی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ میں خریداری اور ہوسٹنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی بلاگ ویب سائٹ فیس بک نے اب کلاؤڈ کمپیوٹنگ سیکٹر میں قدم رکھتے ہوئے میسجنگ ٹولز استعمال کرنے والے کمپنیوں کو اپنے پیغامات فیس بک سرورز میں محفوظ کرنے کی سہولت مہیا کرنے جارہی ہے۔

اس نئی سروسز کی فراہمی سے کاروباری ادارے واٹس ایپ کے اندر فیس بک شاپس کے ذریعے اپنی اشیاء فروخت کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی خریداری اور ہوسٹنگ سروس کے ذریعے کاروباری افراد اپنی آمدنی کو بڑھا سکیں گے جبکہ کمپنی کے ای کامرس انفراسٹرکچر کو اکٹھا کرسکیں گے۔

واٹس ایپ سے لاکھوں چھوٹے کاروباری ادارے اپنے صارفین سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں، میٹ ایڈیما کے مطابق اس وقت روزانہ واٹس ایپ پر17 کروڑ50 لاکھ افراد کسی کاروباری ادارے سے رابطہ کرتے ہیں۔

Share: