دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی مدت بڑھا دی ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایورین فیچر میں بڑی تبدیلی کی ہے، اب چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔

اس فیچر کی اپ ڈیٹ سے پہلے واٹس ایپ میسجز میں ہر کسی کے لیے ڈیلیٹ کرنے کی حد 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئی ٹائم لیٹ 2 دن اور 12 گھنٹے ہو گی یعنی آپ کے بھیجے گئے پیغامات دو دن بعد بھی حذف کرنے کے قابل ہو جائے گا.

واٹس ایپ

اس کے علاوہ، واٹس ایپ ڈیلیٹ فار ایورین فیچر میں مزید بہتری پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں، تو آپ مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فی الحال کچھ بیٹا صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے تاہم آہستہ آہستہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

Share:

جواب دیں