آج کے دور میں لیپ ٹاپ کی اہمیت سے کون واقف نہیں؟ بلا شبہ آپ اپنا زیادہ تر وقت کسی بھی اور چیز کے مقابلے میں اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ذیادہ وقت گزارنے کے لیے لیپ ٹاپ کی بیٹری کا اچھا ہونا بےحد ضروری ہوتا ہے اسی لیے یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جن کے ذریعے آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کی معیاد کو بڑھا سکتے ہیں۔

چارجنگ میں احتیاط کریں

جب آپ نیا لیپ ٹاپ لیں تو پہلی دفعہ اپنے لیپ ٹاپ کو اچھے سے چارچ کریں۔ نئے لیپ ٹاپ کو سو فیصد چارج کرنا اس کی بیٹری کی معیاد کی ضمانت ہے۔عام روٹین میں کوشش کریں کہ اس کی بیٹری ہمیشہ 40 سے 80 فیصد کے درمیان رہے۔ معروف لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی ایپل کے کسٹمر کئیر نمائندوں کا کہنا ہے کہ 40 سے 80 فیصد کے درمیان بیٹری کا رہنا اس کی معیاد 4 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

ایسا کرنا ہم سب کے لیے یقیناً آسان کام نہیں مگر کوشش کریں جب بھی آپ کا لیپ ٹاپ چارچنگ پر ہو آپ اس کو چیک کرتے رہیں، اس کے علاوہ اگر آپ اپنا لیپ ٹاپ گھر پر چھوڑ کر جا رہے ہیں تو اس کو مکمل بند کر کے ، ان پلگ کر کے بیگ میں رکھنے کی بجائے میز پر رکھ کر جائیں۔

لیپ ٹاپ کو ٹھنڈا رکھیں

آج کل جدید لیپ ٹاپس میں لیتھیم کی بنی بیٹری استعمال ہوتی ہے جو پرانے لیپ ٹاپس کی نسبت لمبے عرصہ تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیتھیم کی بیٹری کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو 50 سے 95 ڈگری فارن ہائیٹ پر سٹور کیا جا سکتا ہے۔

لہذا لیپ ٹاپ کے استعمال کی جگہ کا درجہ حرارت مناسب ہونا ضروری ہے۔ لیپ ٹاپ کو استعمال کرنے کے بعد اس کی بیٹری کو ٹھنڈا ہونے کے بعد بیگ میں ڈال دیں مگر یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ استعمال کے فوراً بعد اس کو بیگ میں ڈالنے سے یہ اوور ہیٹ ہو سکتی ہے جو کہ بیٹری کی معیاد کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔

آفس میں لیپ ٹاپ کو ٹھنڈا رکھنے والے مختلف گیجٹس کا استعمال معمول کا حصہ بنانا چاہیے اور گھر میں بھی کوشش کریں کہ لیپ ٹاپ کو سیدھے میز پر رکھ کر استعمال کریں، اسکی وجہ یہ ہے کہ لیپ ٹاپ کے اردگرد مختلف جگہوں پر ہوا کے گزرنے کا مکمل نظام ہوتا ہے، اور اندرپنکھے لگے ہوتے ہیں، جو اسے ٹھنڈا رکھتے ہیں، اور اسکے نتیجے میں اس کی بیٹری بھی ٹھنڈی رہتی ہے۔ اگر ہوا کا نظام بند ہو تو آپ کی بیٹری جلد گرم ہو سکتی ہے، اور خراب ہو سکتی ہے۔

سافٹ وئیر اپ ڈیٹ رکھیں

انٹرنیٹ پر ایسے بہت سے سافٹ وئیر موجود ہیں جو بیڑی کی معیاد کو بہتر کرنے کی کوشش کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنیاں بھی اپنے لیپ ٹاپس کی بیٹری کی معیاد کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اپ ڈیٹس سے ساتھ ساتھ سافٹ وئیر بھی متعارف کرواتی رہتی ہیں جیسا کہ پچھلے سال ایپل نے اپنے تب کے جاری کردہ آپریٹنگ سسٹم ( OS X Mavericks) میں ایسے کچھ سافٹ وئیر متعارف کروائے تھے۔ آپ شاید آئے روزسافٹ وئیر کے اپ ڈیٹ سے پریشان ہوں مگر یقین مانیں کہ یہ تبدیلی آپ کی بیٹری کی معیاد کو بڑھائے گی۔

لہذا کوشش کریں کہ آپ کے لیپ ٹاپ میں اس کی کمپیوٹر کمپنی کے نئے اور اپ ڈیٹ سافٹ وئیر انسٹال رہیں، نئے سافٹ وئیر آپ کی بیٹری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

طویل دورانئے کیلئے لیپ ٹاپ بند رکھنا

اکثر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ طویل مدت کے لیے لیپ ٹاپ کو بند کرنا ہو تو اس کی بیٹری کو مکمل ڈاون کر کے بند کرنا چائیے تاکہ اس کے خراب ہونے کا امکان نہ ہو، مگر یہ بلکل غلط ہے۔ اگر آپ شہر سے باہر کہیں جا رہے ہیں، اور اپنے لیپ ٹاپ کو کچھ دنوں کیلئے بند کر کے جا رہے ہیں تو کوشش کریں کہ لیپ ٹاپ کو50 فیصد چارجنگ کے ساتھ مناسب درجہ حرارت والی جگہ پر رکھیں۔

لیپ ٹاپ کو بالکل ختم ہوئی بیٹری کے ساتھ محفوظ کرنے سے آپ اپنی بیٹری کو مکمل طور پر کھو سکتے ہیں۔ جبکہ اس کو مکمل چارجنگ کے ساتھ محفوظ کرنے کے اس کے معیاد کم ہو سکتی ہے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ اپنے لیپ ٹاپ کو آپ آدھی بیٹری کے ساتھ اسے مکمل ’’شٹ ڈاؤن‘‘ کرکے جائیں، سٹیند بائی نہ کریں کیونکہ اس میں بھی بیٹری کا اخراج ہو سکتا ہے۔

ہو سکتا یہ سب باتیں آپ کو پریشان کر دیں مگر ان چند باتوں کی وجہ سے آپ اپنے پیسے اور لیپ ٹاپ محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Share: