یوٹیوبرز کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، یوٹیوب نے غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب بڑا فیصلہ لے لیا، انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے ماتحت ادارے و ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاہم ٹیکس پالیسی کے آغاز کے حوالے سے یوٹیوب نے ای میل کے ذریعے تمام یوٹیوبرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق جون 2021 سے ہو گا۔

یویٹوب نے کریٹرز سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس کی تفصیلات ”ایڈسینس” میں اپڈیٹ کریں تاکہ ٹیکس کی کٹوتی کے صحیح مقدار کا تعین کیا جا سکے، یاد رہے کہ اس تبدیلی کا اطلاق امریکہ میں رہائش پذیر یوٹیوبرز کے علاوہ دنیا بھر کے یوٹیوبرز پر ہو گا۔

اس حوالے سے یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”گوگل کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی قانون کے تحت ٹیکس سے متعلق معلومات اکٹھا کرے”۔

جبکہ گوگل کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کریٹر 31 مئی تک معلومات فراہم نہیں کرے گا تو اس کی آمدن کا 24 فیصد حصہ کاٹ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب پر مختلف مواد بنا کر اپ لوڈ کرنے کا رجحان ہے تاہم اب یوٹیوبرز کو ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنانی ہوگی ورنہ ان کا یوٹیوب اکاؤنٹ بند بھی کیا جا سکتا ہے۔

Share: