اسمارٹ فون کی تعریف یہ ہے کہ یہ ایک ایسا فون ہے جو کہ موبائل آپریٹنگ سسٹم سے بنا ہے اور عام موبائل فون کی نسبت زیادہ جدیدخصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

اسمارٹ فونز سوشل نیٹ ورکنگ ، ملٹی میڈیا ، ویب سرفنگ ، پراڈکٹیویٹی جیسی خصوصیات پیش کرتے ہیں اور کوئی بھی ان گیجٹس کی مدد سے بہت سی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ، موبائل فون ٹیکنالوجی بھی دن بدن جدید ہوتی جارہی ہے۔ ایسی کئی کمپنیاں ہیں جنہوں نے اپنے موبائل فون متعارف کئے ہیں۔ ان میں سے کچھ سام سنگ،نوکیا ، ایچ ٹی سی ، ایپل وغیرہ ہیں.

مگرہم میں سے کتنے لوگوں نے کبھی بھی سوچا کہ ان فونزنے اپنی ایپس کی مدد سے بہت سے لوگوں کوان کے کام میں مدد فراہم کی ہے۔ دراصل یہ ایک بہت دلچسپ حقیقت ہے کہ اسمارٹ فونز پوری دنیا میں موجود لوگوں کو ان کے کام میں مدد دے رہے ہیں اور ان لوگوں میں سے ایک رئیل اسٹیٹ کے لوگ ہیں۔

اسمارٹ فونز
اسمارٹ فونز

 

اسمارٹ فون نے ان کے کام کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگ حیران ہو رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ آئیے ایک سرسری جائزہ لیں. ریئلٹرز بہترین ایپس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،آن لائن اپنے اشتہارات بھی دے سکتے ہیں اور اس کی مدد سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کومتوجہ کرسکتے ہیں۔ منتظمین کام کی پیشرفت کو جاننے کے لئے اوراپنے مؤکلوں کو متحرک رکھنے کے لئے ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں۔ اسمارٹ فونز میل اور ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے آپشن کے ذریعے یہ موقع فراہم کرتے ہیں حتی’ کہ یہ منتظمین کو مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس جیسے فیس بک میسنجر، ٹویٹرکاسٹر، لائیوچیٹ ، لنکڈلن موبائل وغیرہ کے ذریعے گاہکوں سے رابطہ کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہواوے کا سات کیمرے والا فون

ان ٹیکسٹنگ ایپس کے علاوہ، بہت ساری ایسی ایپس ہیں جوروزمرہ کے اخراجات کو مدّ نظر رکھنے میں مدد کرتی ہیں اور ان اخراجات کا ریکارڈ رکھنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ ان میں سے کچھ ایپ ٹکسال ، ایکسپینسیفائی ، توشل فنانس ، سیور وغیرہ ہیں۔ ان کے علاوہ اوربہت سی فنانس ایپس موجود ہیں جو ایک مڈل کلاس آدمی کی زندگی کو آسان تربناتی ہیں اور ان میں سے کچھ اینڈرائڈ فارفنانس، پے ڈے لون ایپ ، پینیز ، سپلیش ڈیٹا اینڈ ایکسپنسروغیرہ ہیں۔

ایپس کے علاوہ ، اسمارٹ فون آپ کا بیشتر وقت بچانے میں مدد کرتا ہےجیسا کہ آپ اپنے بہت سے بلز مثلاً موبائل فون بِل، بجلی کا بِل، پانی کا بِل ادا کر سکتے ہیں اور اپنے اسمارٹ فونز کے زریعے گھر بیٹھے ہی دوسرے بینک متعلقہ کام کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ فونز
اسمارٹ فونز

 

ایک سنگل ڈیوائس بہت سی خصوصیات کی حامل ہے جیسا کہ اس نے آج دوسری کئی اشیاء خریدنے کی لاگت کو کم کر دیا ہے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسمارٹ فونز ایک ڈیجیٹل کیمرا کے مقصد کو پورا کرتے ہیں کیونکہ تمام سمارٹ فونز، سیل فون کی دونوں طرف ایک ہائی میگا پکسل رکھتے ہیں، ایم پی تھری پلئیر جسکی وجہ سے آپ اپنے تمام پسندیدہ گانے ایک ہی جگہ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں، جی پی ایس اورحتیٰ کہ ویڈیو گیمز کی ضرورت کو بھی ان فونز نے کم کردیا ہے کیوں کہ ہزاروں گیمزاور ایپلی کیشنز موجود ہیں جن کو فون میں ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائڈ صارفین کے لیے دس بہترین اور مفت ایپلیکیشنز

لہٰذا مجموعی طور پر یہ ایک چھوٹا سا پیکٹ ہے جس میں آپ کی پسند کی ہر چیزموجود ہوتی ہے اور یقینی طور پریہ آپ کو اپنے بجٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ صرف آپ کواسمارٹ فون خریدنے کے لئے جاتے وقت بہترین انتخاب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ اپنے لئے نئے اسمارٹ فون کی تلاش کرتے وقت آپ آن لائن ٹیک جائزے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ جائزے آج نیٹ پر آسانی سے دستیاب ہیں اور صحیح فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ اب بھی اسمارٹ فون استعمال نہیں کررہے ہیں تو آج ہی خریدیں اور اپنی زندگی کو آسان اور لطف اندوزبنائیں۔

Share: