او ایل ای ڈی اسکرین میں شاندار موشن ہینڈلنگ، سیئرنگ چمک، ورسٹائل ، زیرو بلوٹ کیمرا

اچھائی

انتہائی مختصر بیٹری، ایکسینوس کی کارکردگی اسنیپ ڈریگن سے مماثل نہیں، ہلکے دباؤ میں گرم ہوجانا

تقائص

سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 الٹرا 5 جی ایک اعلی اینڈرائڈ فون ہے جس کی مالیت قریب £ 1179 ہے۔ آپکو اس سے مہنگا موبائل شاید ہی کوئی ملے مگر سام سنگ کے مطابق یہ اس کا سال 2020 کا سب سے مہنگا اور معیاری فون ہے۔ اس بیان کے بعد صارفین کی اس موبائل سے توقعات مزید بڑھ جاتی ہیں۔

گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کافی صارفین کی توقعات پر پورا اتر رہا ہے۔ ایپل پنسل کی طرح محسوس ہونے والے نب آن اسکرین کا اضافہ اس کو ایک نئی زندگی بخشتا ہے۔ اگرچہ ایک مسئلہ ہے۔ بیٹری شاذ و نادر ہی ایک پورا دن گوارتی ہے۔ یہ ہلکے استعمال کے ساتھ ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ اس پر ذیادہ ایپس کا استعمال کریں گے تو یہ کچھ گھنٹے ہی آپکا ساتھ دے پائے گا۔

نوٹ 20 الٹرا ایک بہت اعلی اور بہت اچھی خصوصیات سے لیس موبائل ہے جس میں بہت بڑی اسکرین ہے۔ یہ اسٹریم والی ویڈیو ، گیمز اور مضامین کو پڑھنے کے لیے بہترین ہے۔

اگرچہ ، ایک ہفتہ کے لئے گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کا استعمال کریں، آپ کو اس کی سب سے بڑی پریشانی جو محسوس ہوگی وہ اس جائزے کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ فون چارج کرنے کے بعد زیادہ دیر نہیں چلتا۔ ایک پاور فل فون کو جن چیزوں سے امتیازی حثیت حاصل ہوتی ہے وہ یہ کہ اچھا فون ہمیشہ ذیادہ بیٹری کا حامل ہوتا ہے اور اس میں پورے دن استعمال کی گنجائش ہوتی ہے اور بدقسمتی سے سامسنگ نوٹ 20 الٹرا ایسے معیار پر پورا نہیں اترتا۔

شام 7 بجے سے پہلے اس کی کم بیٹری کی فکر صارف کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ فاسٹ چارجنگ کے ذریعے 30 منٹ میں 0 سے فون کو 67٪ تک لے جانے کے بعد اس موبائل میں ایسی کوئی خاصیت نہیں کہ یہ دن بھر ہلکے استعمال کے ساتھ چل سکے بلکہ یہ جتنا جلدی چارج ہوتا ہے اتنا ہی جلدی ڈسچارج بھی ہوتا ہے۔

اس کی بیٹری کے بارے اگر نمبرز میں بات کی جائے تو اس کی بیٹری صرف 4500mAh پر مشتمل ہے، جو ایک بڑی 120 Hz 6.9 انچ اسکرین کے لیے ناکافی ہے۔ کیا سامسنگ اپنے دوسرے فلیگ شپ فون ایس 20 کی طرح اس میں بھی 5000 mAh کی بڑی بیٹری شامل نہیں کر سکتا تھا؟

پچھلے طرف ایک 108 MP مین کیمرا ، 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 12 میگا پکسل 5x زوم ہے۔ کیمرا کے لحاظ سے یہ فون یقیناً بہترین خصوصیات کا حامل ہے چاہے وہ تکنیکی لحاظ سے تھوڑا سا کمزور ہی کیوں نہ ہو۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ کو سستے فون میں اس طرح کا کوالٹی زوم نہیں ملتا۔

یقینی طور پر ، تنگ ایپرچر f / 3 لینز گیلیکسی نوٹ 20 الٹرا کو سایہ میں نسبتا سست شٹر اسپیڈ استعمال کرنے پر مجبور کرتا ہے جس کا نتیجہ کم روشنی میں بہترین تصویر ہے۔

سامسنگ نے کچھ دوسری کمپنیز کے فونز کے مقابلے میں اس مقام تک پہنچنے میں تھوڑا طویل وقت لیا، لیکن گلیکسی نوٹ 20 الٹرا ایک زبردست فوٹو گرافی کا احساس دلاتا ہے۔

فون میں کچھ عمدہ ویڈیو خصوصیات بھی ہیں ، جن میں سے بہت سے ممکنہ طور پر اس بات پر اثر انداز ہوتی ہے کہ آپ چیزوں کو کس طرح فلماتے ہیں۔ مثال کے طور پر، گلیکسی نوٹ 20 الٹرا آپ کو تیز چلنے کے دوران تین فوکل لمبائی کے درمیان نسبتا ہموار ویڈیو کو فلمانے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ کسی سپر زوم کیمرا کے استعمال سے مختلف نہیں ہے۔

اس فون کا ڈیزائن ایسا چمکدار اور شاندار ہے کہ آئی فون بھی اس کے سامنے معنی نہیں رکھتا۔ کوئی بھی اس فون کو دیکھنے کے بعد اس کو چھوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ایک عمدہ 6.9 انچ OLED اسکرین اس کے استعمال کے احساس کو بہتر بناتی ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی نوٹ 20 الٹرا 5 جی 1500 نٹس تک پہنچ سکتا ہے ، جو کہ گلیکسی ایس 20 الٹرا کی سکرین سے بھی زیادہ روشن ہے۔

آپ اپنے ٹی سی ایل روکو ٹی وی سے بغیر وائرلیس رابطہ قائم کئیے اس کو ریموٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک اور کمال خاصیت جو اس فون کو منفرد بناتی ہے وہ ہے اس کا ونڈوز سے لنک ہو جانا اور اپ اس کے استعمال سے اپنی ائنڈرائڈ ایپس کو اپنے لیپ ٹاپ پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Share: