2020ءمیں آپ کا وائی فائی تبدیل ہونے والا ہے

وائی فائی کی رفتار گویا نوجوان نسل کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ تاہم اب بہت جلد یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے کیونکہ 2020ء میں وائی فائی کا نیا ورژن ’وائی فائی 6‘ متعارف کروایا جا رہا ہے جو موجودہ ورژن وائی فائی 5 سے کئی گنا زیادہ تیز ہو گا۔ ویب سائٹ gadgetsnow کے مطابق ایپل آئی فون 11 سیریز اور سام سنگ نوٹ 10 سیریز میں پہلے ہی وائی فائی 6 سپورٹ شامل کی جا رہی ہے۔

جنوری 2020ء میں کنزیومر الیکٹرانکس شو منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں وائی فائی 6 کو سپورٹ کرنے والی مزید کئی ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی اور یہی وہ وقت ہو گا جب وائی فائی 6 متعارف کروایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں: 10 سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس

ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق وائی فائی 6 محدود پیمانے پر پہلے ہی متعارف کروایا جا چکا ہے اور چونکہ اسے سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کم ہیں لہٰذا یہ دنیا میں عام نہیں ہو پایا۔ اب جیسے جیسے اسے سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کی تعداد بڑھے گی وائی فائی 6 بھی عام ہوتا جائے گا۔ سی نیٹ ہی کے مطابق وائی فائی 6 کی سپیڈ موجودہ وائی فائی 5 سے ایک ہزار فیصد تیز ہے۔