ہواوئے کو ایک اور جھٹکا

اینڈرائیڈ کا لائسنس کھو دینے کے بعد اب ہواوئے کو ایک اور زبردست جھٹکا۔ سروسز کی پانبدی کے بعد اب موبائل چپ بنانے والی کمپنیوں نے بھی ہواوئے کو سپلائی روک دی۔ گوگل کے بعد اب انٹل کوالکوم اور بورڈ کام نے بھی ہواوئے کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا اور ایسا کرنے کی سب سے بڑی وجہ امریکہ کی ہواوئے پر پابندیاں لگانا ہے جس کے بعد سب سے پہلے گوگل نے ہواوئے کا لائسنس منسوخ کیا تھا۔

ان کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ہواوئے کو اب مزید موبائل کے پارٹس نہیں سیل کریں گے۔

اس بارے میں ہواوئے کا کہنا ہے کہ ہم پہلے سے اس بارے میں فکر مند تھے اور اسی لیے ہم نے بہت بڑا چپ کا ذخیرہ اپنے پاس کر لیا تھا جو اگلے ۳ ماہ تک کارآمد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم چائینہ میں اپنے خود کی چپ بنانے پر کام شروع کر دیں گے جس کی وجہ سے ہماری پروڈکشن متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کو ہواوئے کو امریکہ میں بلیک لسٹ کر دیا تھا اور ساتھ ہی ہواوئے کو تکنیکی اور سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ فوراْ ہواوئے سے اپنے تعلقات ختم کر لیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہواوئے کو موبائل پارٹس کی فراہمی روکنا ہواوِئے سے ذیادہ ان پارٹس بنانے والی کمپنیوں کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگا۔